0

۔،۔سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزرن میں پاک سوئس سوسائٹی لوزرن کے زیر اہتمام سالانہ محفل سیرت النبیﷺ کا خوبصورت انعقاد۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزرن میں پاک سوئس سوسائٹی لوزرن کے زیر اہتمام سالانہ محفل سیرت النبیﷺ کا خوبصورت انعقاد۔ نذر حسین۔،۔

٭سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزرن میں پاک سوئس سوسائٹی لوزرن کے زیر اہتمام سالانہ محفل سیرت النبیﷺ کانورانی خوبصورت اہتمام کیا گیا جس میں ممتاز عالم دین عبداللطیف پشتی،صاجزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی، یورپ کے مشہور نعت خواں جو اٹلی سے تشریف لائے تھے محمد جہانذیب نے شرکت کی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بلجیئم/سوئٹزرلینڈ/لوزرن۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزرن میں پاک سوئس سوسائٹی لوزرن کے زیر اہتمام سالانہ محفل سیرت النبیﷺ کانورانی خوبصورت اہتمام کیا گیا جس میں ممتاز عالم دین عبداللطیف پشتی،صاجزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی، یورپ کے مشہور نعت خواں محمد جہانذیب نے شرکت کی، اس خوبصورت نورانی محفل کی نقابت کے فرائض سعید قادری اور توقیر شاہ نے بڑے احسن طریقہ سے سرانجام دیئے، محفل کا آغاز عمران مزمل نے اپنی پیاری آواز میں تلاوت قرآن پاک سے کیا، جبکہ نچوں نے نبی اکرمﷺ کی سیرت پر تقاریر کر کے محفل کی محبتیں لوٹ لیں جبکہ بچوں نے جس محبت اور عقیدت کے ساتھ حضور اکرمﷺ کی سیرت اور آمد پر گلہائے عقیدت پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے، اٹلی سے تشریف لانے والے یورپ کے مشہور نعت خواں محمد جہانذیب نے اپنی خوبصورت آواز میں کلام پڑھ کر محفل کو پُر نور کر دیا جب تک آپ نعتیں پیش کرتے رہے ہال٭ نعرہ تکبیر۔ اللہ اکبر ٭ نعرہ ربالت۔یا رسول اللہ ٭نعرہ حیدری۔ یا علی کے نعروں سے گونجتا رہا، ہر طرف سے درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ بلجیئم سے خصوصی خطاب کے لئے تشریف لانے والے مفتی عبد اللطیف چشتی کی شعلہ نوا گفتگو نے۔ چراغ مصطفوی ﷺ۔خاتم المرسلین، شفیع المزنبین اور رحمتہ اللعالمین کے کمالات و فضائل کو بیان کر کے حاضرین محفل کے دلوں کو منور کر دیا۔ تقریب کے اختتام پر سید علی جیلانی نے درود و سلام کا نظرانہ پیش کیا، اجتماعی دُعا کروائی جبکہ تمام آنے والے مہمانوں کی لنگر محمدی سے تواضع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں