۔،۔ 14 اکتوبر 2023 بروز ہفتہ بعد نماز عصر جامع مسجد المدینہ دارلسلام نیورن برگ میں محفل میلاد مصطفیﷺ منائی جائے گی۔ نذر حسین۔،۔
٭سارے جہانوں کے سردار حضرت محمد ﷺ جنہوں نے رات دن اپنے رب سے ایک ہی فریاد کی اور کرتے رہے(یا اللہ میری اُمت کی بخشش فرما دے) اُسی محمد عربی کی میلاد جامع مسجد المدینہ دارلسلام نیورن برگ میں منائی جائے گی٭قُل بِفَضلِ لِلّہِ وَ بِرَحمتِہِ فَبِذَ لِکَ فَلیَفرَحُو ھُوَا خَیرُ مِمَا یَجمَعُونَ۔تم فرماوُ اللہ ہی کے فضل اور اسی کی رحمت اور اسی پر چاہیئے کہ خوشی کریں وہ ان کے سب دھن دولت سے بہتر ہے٭اللہ کی کوئی بھی رحمت ہو تو خوشی کرنے کا حکم ہے تو جو سب سے بڑی رحمت ہو، جو سب سے بڑی نعمت ہو اب آپ میں سے کوئی بھی کہہ سکتا ہے نبی پاک اللہ کی سب سے بڑی رحمت ہے یہ کیسے ہو سکتا ہے۔پھر قرآن میں اللہ خود فرماتا ہے۔ وَ مَا ارسَلنکَ اِلَا رَحمَتََ لِلّعلَمِینَ۔میرے آقا تو سارے جہان کے لئے رحمت ہیں۔حدیث قدسی ہے اے محبوب تجھے نہ بناتا تو یہ کائنات ہی نہ بناتا٭