-,-فرینکفرٹ روڈل ہائیم میں 13 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر جعلی ریوالور سے دھمکی-نذر حسین-,- 0

-,-فرینکفرٹ روڈل ہائیم میں 13 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر جعلی ریوالور سے دھمکی-نذر حسین-,-

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ روڈل ہائیم میں چند نوجوانوں نے تیرہ سالہ نوجوان کو جعلی ریوالور سے دھمکی دی۔ نذر حسین۔،۔

 

٭اتوار کی شام کو نوجوانوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر ایک تیرہ سالہ لڑکے کو دھماکہ دار ہتھیار کے ساتھ ہوائی فائرنگ کا استعمال کرتے ہوئے ھمکی دی جبکہ پولیس آفیسرز نے گرفتارکر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روڈل ہائیم۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فرینکفرٹ روڈل ہائیم میں اس وقت پیش آیا جب چند نوجوانوں نے تیرہ سالہ لڑکے کی جیکٹ چھیننے کی کوشش کی مشتبہ نوجوانوں کا گروپ پانچ افراد پر مشتمل تھا جس کی عمریں باقاعدہ (سولہ سے انیس) سال بتائی گئی ہے، جھگڑے کے دوران مشتبہ حملہ آوروں میں سے ایک فرد نے ڈرانے والا ریوالور نکال کر فائر کر دیا، اس دوران لڑکے نے جیکٹ اتار کر ان کے حوالے کر دی تھی جبکہ لڑکے کی قیمتی اشیاء بھی چھیننے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کے فوری سرچ آپریشن کے دوران پانچوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس اور قانونی طریقہ کار کے بعد مشتبہ افراد کو رہا یا ان کے سرپرستوں کے حوالے کر دیا، اب ان پانچوں نونوانوں کو ڈکیتی، بھتہ خوری، دھمکیاں، زبردستی اور ہتھیاروں کے قانون کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں