۔،۔ برطانیہ ڈیوزبری میں (حجاب) پہنے ایک مسلمان ماں پر اجنبی شخص کا حملہ۔ نذر حسین۔،۔
٭تین بچوں کی ماں کو دن دیہاڑے برطانیہ کے شہر ڈیوزبرگ میں ایک اجنبی شخص ہاتھ میں پتھر اُٹھائے اس کے سر پر مارنے کو کوشش کرتا ہے جبکہ خاتون اپنے آپ کو بچا لیتی ہے پھر بھی معمولی زخمی ہو جاتی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برطانیہ/ڈیوزبرگ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز تقریباََ (12.30) بجے ایک خاتون اپنے خاوند کے انتظار میں کھڑی تھی کے ایک اجنبی شخص نے پتھر اُٹھا کر نقاب پہنے عورت کے سر پر مارنے کی کوشش کی آخری لمحے خاتون اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرتی دکھائی دیتی ہے پتھر لگا تو سہی مگر خاتون شدید زخمی ہونے سے بچ گئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ اسے اس لئے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ حجاب پہنے ہوئے تھی جبکہ اس کا چالیس سالہ شوہر عید کریمی اپنی بیوی کے لئے ٹیک وے سے دوپہر کا کھانا خریدنے گیا ہوا تھا، اجنبی کو وہاں موجود لوگوں کی مدد سے پکڑ لیا گیا، ویسٹ یارکشائر پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ واضح رہے اسرائیل اور حماس کے تنازعہ کی وجہ سے برطانیہ بھر میں نفرت انگیز جرائم میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ لندن میں اسلامو فوبیا جرائم میں (140) فیصد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔