
۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں مسجد پاک دارالسلام کے زیر اہتمام روحانی جلسہ اور مشعل بردار جلوس، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کی بھر پور شرکت۔ نذر حسین۔،۔
٭ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں مسجد پاک دارالسلام کے زیر اہتمامجشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ایک روحانی جلسے اور مشعل بردار جلوس کا شاندار اہتمام کیا گیا، تقریب میں بچوں، نوجوانوں، بزرگوں اور بڑی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی، تقریب کا بنیادی مقصد حضور اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جرمنی میں آباد مختلف اقوام تک۔امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام پہنچانا تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں مسجد پاک دارالسلام کے زیر اہتمامجشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ایک روحانی جلسے اور مشعل بردار جلوس کا شاندار اہتمام کیا گیا، تقریب میں بچوں، نوجوانوں، بزرگوں اور بڑی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی، تقریب کا بنیادی مقصد حضور اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جرمنی میں آباد مختلف اقوام تک۔امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام پہنچانا تھا۔مسجد کے خطیب و امام محمد صدیق مصطفائی نے شرکاء کو خوش آمدید کہا، جبکہ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، تلاوت کی سعادت قاری ابرار قادری نے حاصل کی جس کے بعد نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔ اسی دوران بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مفتی محمد نوید رضا خان قادری الازہری (آستانہ عالیہ بریلی شریف) کی آمد ہوئی، بالخصوص عبد اللطیف چشتی الازہری، سید حامد شاہ گجراتی اور دیگ نے انہیں ہار پہنا کر پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا۔عبد اللطیف چشتی الزہری نے شرکاء کو بتایا کہ مفتی محمد نوید رضا خان قادری الازہری اسپین میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد خصوصی طور پر فرینکفرٹ پہنچے، اس موقع پر شبیر سمیت دیگر نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ مفتی محمد نوید رضا خان قادری الازہری نے اپنے خطاب میں ہا کہ اہل سنت کو اس بات پر خوش ہونا چاہیئے کہ اللہ تعالی نے انہیں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی امت میں پیدا فرمایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ذکر مصطفی ﷺ عاشقان رسولﷺ کی امت میں پیدا فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ ذکر مصطفی ﷺ عاشقان رسولﷺ کے ایمان کی تازگی کا ذریعہ ہے۔انہوں نیمحبت، عقیدت اور امن کے پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ٭ہم میلادی ہیں فسادی نہیں ٭خطاب کے اختتام پر خصوصی دُعا کی گئی،جس کے بعد شرکاء میں لنگر محمدی تقسیم کیا گیا، بعد نماز مغرب جلسے کے بعد مشعل بردار جلوس کا اہتمام کیا گیا، وقت کی پابندی کو مد نظر رکھتے ہوئے جلوس مسجد پاک دارالسلام، فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے علاقہ سے روانہ ہوا، جلوس میں ننھے منے بچے اور بچیاں ہاتھوں میں جلملاتی ہوئی روشن شمعیں تھامے سب سے آگے چل رہے تھے، جبکہ شرکاء نعتیں پڑھتے اور ٭آمد مصطفیﷺ مرحبا مرحبا٭ کے نعرے بلند کرتے ہوئے فرینکفرٹ کی مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے فرینکفرٹ کے شاپنگ سینٹر (ہاپٹ واخے) پہنچا، جہاں محد صدیق مصطفائی اور عبد اللطیف چشتی الازہری نے جشن عید میلاد النبی پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے تمام شرکاء کا ایک بار پھر شکر ادا کیا کہ ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود کثیر تعداد میں حاضری تھی۔ جبکہ دیگر نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس دوران منتظمین کی جانب سے جلوس کے شرکاء کے ساتھ ساتھ جرمن شہریوں اور دیگر راہگیروں میں میں سموسے اور ٹھنڈی مشروبات بانٹتے رہے۔، اس اقدام کو مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور معاشراتی رابطے کے پیغام کے طور پر پیش کیا گیا۔ بچوں نے میلاد کا کیک کاٹا۔جشن عید میلاد النبیﷺ کی خوشی میں ننھے منے بچوں نے خصوصی کیک بھی کاٹا، اس موقع پر شرکاء نے خوشی کا اظہار نعرہ تکبیر کہہ کر کیا، اور محبت، عقیدت، امن اور رواداری کے پیغام کو اجاگر کیا۔مسجد پاک دارالسلام کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا یہ پروگرام اسی جذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ مذہبی عقیدت کے ساتھ معاشرے میں امن، محبت، بھائی چارے اور باہمی احترام کو بھی فروغ دیا جائے۔ واضع رہے جلوس کے درمیان فرینکفرٹ کی اونچی اونچی عمارتین نعروں اور ٭سرکار کی آمد مرحبا٭دلدلر کی آمد مرحبا٭آقا کی آمد مرحبا٭مختار کی آمد مرحبا سے گونجتی رہیں، رونگھٹے کھڑے کرنا والا ماحول پیدا ہو چکا تھا۔


















































