0

۔،۔ ہندوستانی حکومت کی جانب سے چیلنجز اور سفارتی حمایت کو دیکھتے ہوئے افغان سفارتخانہ مستقل طور پر بند کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ہندوستانی حکومت کی جانب سے چیلنجز اور سفارتی حمایت کو دیکھتے ہوئے افغان سفارتخانہ مستقل طور پر بند کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ ہمیشہ کے لئے بند کر دبا،سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کو سفارتخانے کے آپریشنز روکے جانے کے بعد سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق فیصلے کا اطلاق جمعرات سے ہو چکا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/انڈیا/افغانستان/قابل/نئی دہلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق افغان حکومت کی طوف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سفارتی تعاون نہ ملنے پر سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق 23 نومبر سیکیا جا چکا ہے، سفارتخانے عی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کو سفارتخانے کے آپریشنز روکے جانے کے بعد سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق فیصلے کا اطلاق جمعرات سے ہو چکا ہے۔افغان سفیر کے مطابق سفارتخانے کی چابیاں میزبان حکومت کے حوالے کی جا چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں تعینات افغان سفارت کار سیاسی پناہ لینے کے لئے امریکا اور چند نے یورپ کا رُخ کر لیا جبکہ ابھی تک بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے اس حوالے سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔واضع رہے نئی دہلی کے افغان سفارتخانے میں افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کی حکومت کی طرف سے تعینات کیا گیا سٹاف اپنے فرائض سر انجام دے رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں