0

۔،۔فرینکفرٹ میں (اسی سالہ) خاتون سڑک کراس کرتے ٹرک سے ٹکرا گئی (ہلاک)۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔فرینکفرٹ میں (اسی سالہ) خاتون سڑک کراس کرتے ٹرک سے ٹکرا گئی (ہلاک)۔ نذر حسین۔،۔

٭ٹرک ڈرائیور نے سبز بتی دیکھتے ہی ٹرک چلا دیا جبکہ اسی موقع پر پیدل (اسی) سالہ خاتون سرخ بتی کے باوجود کراسنگ کرنے پر ٹرک سے ٹکرا گئی موقع پر ہلاک ہو گئیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بورن ہائیم۔ پولیس ترجمان کے مطابق کل سہہ پہر تقریباََ (ساڑھے چار 16:30) بجے سال برگ سڑک پر اشارہ سرخ ہونے پر (چھتالیس) سالہ ٹرک ڈرائیور نے بریک ماری اور بتی سبز ہونے کے انتظار میں کھڑا تھا جیسے ہی بتی سبز ہوئی ٹرک ڈرائیور نے ٹرک چلا دیا اسی دوران (اسی) سالہ خاتون پیدل کرسنگ والی بتی سرخ ہونے کے باوجود کراس کرنے لگیں تو ٹرک ڈرائیور نے انجانے میں ٹرک بوڑھی خاتون پر چڑھا دیا جس سے اسی سالہ خاتون موقع پر ہلاک ہو گئی۔ سڑک رات کے تقریباََ ساڑھے آٹھ بھے تک تحقیقاتی کاموں کے حوالہ سے بند رہی۔ حادثہ کی تفصیل جاننے کے لئے ماہر افراد کو بلا لیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں