۔،۔ فرینکفرٹ میں پیپلز پارٹی جرمنی کے زیر اہتمام شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کا اہتمام کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ پیپلز پارٹی جرمنی کے زیر اہتمام شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر قائم مقام صدر پیپلز پارٹی جرمنی چوہدری یونس کی صدارت میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔تاریخ کی بہترین ٭بینظیر سیاستدان٭دختر مشرق، عالم اسلام کی پہلی وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر فرینکفرٹ میں پیپلز پارٹی جرمنی کے زیر اہتمام شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت قائم مقام صدر پیپلز پارٹی جرمنی چوہدری یونس نے کی جبکہ پروگرام کے مہمان خصوصی ممبر ضلع کونسل ممبر (سی سی) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر عابد اقبال چوہدری تھے۔ تقریب کے موقع پر انفارمیشن سیکریٹری پیپلز پارٹی جرمنی فرید شاہ نے اور جعفر شاہ نے شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کاش (ستائیس دسمبر کا دن کبھی نہ آتا،اس دن بے نظیر کو ہم سے چھین لیا گیا تھا۔ بے نظیر بھٹو پوری دنیا کی لیڈر تھیں،بے نظیر بھٹو کی وجہ سے ملک میں آج جمہوریت برقرار ہے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض نائب صدر پیپلز پارٹی یورپ چوہدری رحمت اللہ نے ادا کئے جبکہ حافظ ارشد سلطانی نے بی بی بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی۔