۔،۔ بھگوان جگناتھ  بھارتی میلے میں بھگدڑ مچ جانے سے تین افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ بھگوان جگناتھ بھارتی میلے میں بھگدڑ مچ جانے سے تین افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بھگوان جگناتھ بھارتی میلے میں بھگدڑ مچ جانے سے تین افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭ بھگوان جگناتھ کا (رتھ) نندیگھوش، گنڈیچا مندر کے احاطے میں پہنچنے پر،بھگوان جگناتھ اور اس کے بہن بھائیوں کی ایک جھلک دیکھنے والوں میں افرا تفری جس کی بنا پر تین ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے (چھ) افراد شدید زخمی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/حیدر آباد/اڈیشہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو سالانہ رتھ یاترا کے دوران یہ واقعہ صبح (چار اور پانچ) بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب بھگوان جگناتھ کا (رتھ) نندیگھوش، گنڈیچا مندر کے احاطے میں پہنچا، عقیدت مند بھگوان جگناتھ اور اس کے بہن بھائیوں کی ایک جھلک دیکھنے والوں میں افرا تفری جس کی بنا پر تین ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے (چھ) افراد شدید زخمی، اسپتال حکام کے مطابق پچاس زخمیوں کے علاوہ چھ شدید زخمی تھے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق بے تحاشہ رش کی وجہ سے ہجوم پر قابو پانے والی رکاوٹیں ٹوٹ گئیں جس سے بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی تھی، کئی عقیدت مند اقراتفرف کے عالم میں پھنس گئے اور رتھوں کے پہیوں کے قریب گر گئے۔ مرنے والوں کی شناخت کھودرا ضلع کے بولا گڑھ کے رہنے والے بسنتی ساہو، پریما کانتی موہنتی اور بلینتا بلاک کے تحت اتھنارا گاوں کے پربھاتی داس کے طور پر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباََ (دس لاکھ) ہندو یاتریوں نے سالانہ رتھ میلہ میں حصّہ لیا تھا۔ اس دوران تقریباََ (چھ سو پچاس) سے زیادہ عقیدت مندوں کو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑاہ ایک دن پہلے رتھ یاترا کی تقریبات شرکت کے لئے پوری جا رہی تین نوجوان خواتین پپلی کے قریب سڑک پر حادثہ پیش آنے کی صورت میں بھی ہلاک ہو چکی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں