
-,-ایم ٹی زیڈ شاپنگ سینٹر میں پولیس کا بڑا آپریشن، مرچوں کے اسپرے سے پانچ افراد زخمی-نذر حسین-,-
*سُلزباخ کے مائن ٹاؤن سینٹر میں واقعے کے بعد پولیس کی فوری کارروائی، پانچ مشتبہ افراد فرار ہونے میں کامیاب*
شان پاکستان، جرمنی، فرینکفرٹ / سُلزباخ -مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر سُلزباخ میں واقع مائن ٹاؤن سینٹر (MTZ) میں پیش آنے والے ایک واقعے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بنا پر نامعلوم افراد نے مرچوں کے اسپرے گن کا استعمال کیا، جس کے باعث پانچ افراد متاثر ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فرینکفرٹ اور ٹاؤنُس کے پولیس اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی شروع کر دی۔ فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق پانچ مشتبہ افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔واقعے کے بعد شاپنگ سینٹر اور اس کے اطراف پولیس کی موجودگی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور علاقے میں افراتفری کی صورتِ حال پیدا ہو گئی۔ پولیس نے صورتِ حال کو قابو میں لانے کے لیے کارروائی کی۔مائن ٹاؤن سینٹر (MTZ) ایک بڑا تجارتی مرکز ہے، جو تقریباً 91 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور جہاں خریداری کے لیے روزانہ بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔واقعے کے حوالے سے ملزمان کی شناخت، واقعے کے محرکات اور زخمیوں کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
