-,-پاپائے روم کی صحت میں بہتری، دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں میں اطمینان کی لہر- نذر حسین-,- 0

-,-پاپائے روم کی صحت میں بہتری، دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں میں اطمینان کی لہر- نذر حسین-,-

0Shares

-,-پاپائے روم کی صحت میں بہتری، دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں میں اطمینان کی لہر- نذر حسین-,-

 

*پھیپھڑے کے متاثرہ حصے کی سرجری کے بعد طبی رپورٹس حوصلہ افزا قرار، ویٹیکن کی جانب سے اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا اعلان*

شان پاکستان، جرمنی فرینکفرٹ / اٹلی / ویٹیکن / روم -غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 71 سالہ پاپائے روم لیو کی پھیپھڑوں کی بیماری اور سرجری سے متعلق خبروں نے دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں اور کلیسائی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی تھی، تاہم ان کی صحت میں بہتری کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد عقیدت مندوں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاپائے روم کے دائیں پھیپھڑے کے نچلے حصے میں موجود رسولی کے باعث اٹلی کے دارالحکومت روم کے جیمیلی اسپتال میں ان کی سرجری کی گئی۔ طبی ٹیم نے آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس دوران کسی بڑی پیچیدگی کی اطلاع نہیں ملی۔ آپریشن کے بعد کیے جانے والے خون کے ٹیسٹوں اور سینے کے ایکسرے کے نتائج بھی بحالی کے عمل سے مطابقت رکھتے تھے۔اطلاعات کے مطابق پاپائے روم نے صحت یابی کے دوران اپنے کمرے میں چلنا پھرنا شروع کر دیا تھا، جبکہ ان کی معمول کی خوراک بھی بحال ہو گئی تھی۔ پھیپھڑے کے متاثرہ حصے کی سرجری کے بعد سانس لینے کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے ان کی تنفسی فزیوتھراپی بھی شروع کر دی گئی تھی۔بیماری اور اسپتال میں قیام کے باوجود ان کی مذہبی ذمہ داریوں میں دلچسپی اور معمولات جاری رکھنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، جنہیں ان کی بحالی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔ویٹیکن کا اہم اعلان-تازہ پیش رفت میں ویٹیکن کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ طبیعت میں بہتری کے بعد پاپائے روم کو ہفتے کے روز جیمیلی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، تاکہ وہ ویٹیکن میں اپنے اپارٹمنٹ سے اتوار کے روز عقیدت مندوں سے خطاب کر سکیں اور روایتی دعا ’’اینجلوس‘‘ میں شرکت کریں۔پاپائے روم کی صحت سے متعلق پیش رفت پر دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں کی نظریں مرکوز ہیں، جبکہ ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں