
۔،۔ سویڈن میں۔جرائم میں ملوث گروہوں کے سربراہوں کی شہریت منسوخ کرنے جا رہا ہے۔نذر حسین۔،۔
٭سویڈن کی حکومت نے آئینی ترامیم کی تجاویز پیش کر دیں، ترامیم جمعہ کے روز پیش کی گئی ہیں،جن کے تحت سنگین جرائم سے نمٹنے کے لئے جرائم میں ملوث گروہوں کے سربراہوں کی شہریت منسوخ کی جائے گی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سویڈن/سٹاک ہوم۔ غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق سویڈن کی حکومت نے آئینی ترامیم کی تجاویز پیش کر دیں، ترامیم جمعہ کے روز پیش کی گئی ہیں،جن کے تحت سنگین جرائم سے نمٹنے کے لئے جرائم میں ملوث گروہوں کے سربراہوں کی شہریت منسوخ کی جائے گی، جنوری میں کرس پارٹی پارلیمانی کمیٹی نے جاسوسی و غداری کے مرتکب دوہری شہریت رکھنے والے افراد کی شہریت ختم کرنے کے حوالہ سے تجاویز پیش کی گئی تھیں، یہ تجاویز آئین میں تبدیلیوں کے حوالہ سے پیش کی گئی تھیں۔تاہم ان تجاویز کو روک دیا گیا تھا جو جرائم کو نشانہ بنانے کے لئے سھیں، وزفر انصاف گز سٹرومر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے، تا کہ ایسے افراد کی شہریت منسوخ کی جائے جو معاشرے کو سنگین نقصان پہنچانے کے بھی جرم میں ملوث ہیں، من کا مزید کہنا تھا کہ دوہری شہریت رکھنے والے ایسے افراد کے پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں گے جو ایسے جرائم میں ملوث ہیں جن سے قومی مفادات کو نقصان پہنچنا ہے نیز یہ افراد سنگین جرائم میں سزا یافتہ بھی ہیں۔ واضح رہے سویڈن ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے منظم جرائم سے دوچار ہے۔




