۔،۔ گذشتہ ہفتوں کے درمیان مقامی پولیس نے کوکین۔کریک کوکین۔بھنگ۔چرس اور تین ہزار ایک سو گولیاں ضبط کیں۔ نذر حسین۔،۔
٭گذشتہ چار ہفتوں سے فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن اور ارد گرد کی گلیوں،سڑکوں پر منشیات کی اسمگلنگ پر کنٹرول کا منصوبہ آج مکمل کر دیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس ترجمان کے مطابق گذشتہ چار ہفتوں سے فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن اور ارد گرد کی گلیوں،سڑکوں پر منشیات کی اسمگلنگ پر کنٹرول کا منصوبہ آج مکمل کر دیا گیا۔ جس کے دوران تقریباََ (پانچ سو مجرمانہ الزامات سامنے آئے۔تیہتر گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈھائی سے تین کلو گرام منشیات ضبط کی گئیں جبکہ تیس گرفتاریوں کے لئے وارنٹ جاری کئے گئے اور پچاس اشیاء جو ہتھیاروں سے پاک زون کے ضوابط سے مشروط تھیں ضبط کی گئیں)۔ رپورٹ کے مطابق چار ہفتوں کی مدت کے لئے پولیس نے ضلع میں پہلے سے تعینات افسران کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا، اس طرح روزانہ کم از کم تیس اہلکار ڈیوٹی پر ہوتے تھے۔ پولیس کے مطابق چیکنگ کرنے کا مقصد کھلے عام منشیات استعمال کرنے سے روکنا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس ان اقدامات کو برقرار رکھے گی تا کہ مقامی منشیات کی اسمگلنگ کے منظر کے ڈھانچے میں مستقل طور پر خلل ڈالا جا سکے۔