
-,-شادی کی تقریب میں رقص کے دوران دلہن کا خودکار ہتھیار لہرانا، پانچ افراد گرفتار-نذر حسین-,-
۔مصری میڈیا کے مطابق تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو تقریباً ڈیڑھ سال پرانی ہے، تاہم حال ہی میں اسے دوبارہ سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے باعث یہ واقعہ نیا محسوس ہوا۔
شان پاکستان جرمنی، فرینکفرٹ / مصر / قنا / نادہ:مصر کے صوبہ قنا میں شادی کی ایک تقریب کے دوران دلہن کی جانب سے خودکار ہتھیار لہرا کر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دلہن سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔مصری میڈیا کے مطابق تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو تقریباً ڈیڑھ سال پرانی ہے، تاہم حال ہی میں اسے دوبارہ سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے باعث یہ واقعہ نیا محسوس ہوا۔صحافتی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیا، جس میں دلہن کو اسٹیج پر ایک خودکار ہتھیار ہاتھ میں لیے رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں تقریب میں موجود بعض دیگر افراد کو بھی ہتھیار لہراتے ہوئے رقص کرتے دیکھا گیا۔سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے سے مبینہ طور پر منسلک پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں تین مرد اور دو خواتین، جن میں دلہن اور اس کی ایک رشتہ دار شامل ہیں، بتائی جاتی ہیں۔ پولیس نے تقریب میں استعمال ہونے والے ہتھیار بھی قبضے میں لے لیے۔حکام نے واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب ویڈیو کے دوبارہ وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے، جبکہ بعض صارفین نے نشاندہی کی ہے کہ ویڈیو حالیہ نہیں بلکہ پرانی ہے۔



