
۔،۔ فرینکفرٹ سائلز ہائیم میں خاندانی جھگڑے کے بعد پولیس آفیسر پر حملہ۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ سائلز ہائیم ایک اپارٹمنٹ میں خاندانی جھگڑے کی بلند آواز کی اطلاع موصول ہونے پر گشتی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔جوڑے کے بیٹے نے اپنی ماں پر حملہ کر دیا،اس کے بعد پورے خاندان نے مل کر پولیس آفیسر پر حملہ کر دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سائلز ہائیم۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ سائلز ہائیم ایک اپارٹمنٹ میں خاندانی جھگڑے کی بلند آواز کی اطلاع موصول ہونے پر گشتی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔جوڑے کے بیٹے نے اپنی ماں پر حملہ کر دیا،اس کے بعد پورے خاندان نے مل کر پولیس آفیسر پر حملہ کر دیا، رات کو تقریباََ دس بجے رومبرگ اسٹریٹ کے ایک اپارٹمنٹ سے بلند آوازیں سننے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی، گشتی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہیں ایک شادی شدہ جوڑا اور ان کا بالغ بیٹا اپارٹمنٹ میں ملا، معلومات کے مطابق شوہر نے کچھ عرصہ قبل مبینہ طور پر اپنی بیوی کو نامعلوم وجوعات کی بنا پر مارا پیٹا تھا، پوچھنے پر شوہر نے اپارٹمنٹ چھوڑنے سے انکار کر دیا،جیسے جیسے وہ جارحانہ اندازاختیار کرتا گیا پولیس افسران نے اسے قابو پانے کے لئے زمین پر لٹا دیا، پولیس افسران کے لئے صورتحال اس وقت اور بھی نازک ہو گئی جب کچھ ہی دیر بعد بیٹے نے اپنی ماں پر حملہ کر دیا، جب ایک پولیس افسر نے خاتون کو بچانے کے لئے مداخلت کی اور نوجوان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اسی دوران ماں نے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا۔
