
۔،۔ جرمنی کے شہر (نویس۔) میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭کانفرنس میں جرمنی بھر سے علماء کرام اور عاشقان رسولﷺ اور نعت خواں حضرات نے بھرپور شرکت کی،معروف اسلامی اسکالر پروفیسر علامہ پیر سید ظفر اللہ شاہ اور سرپرست اعلی پاسبات ختم نبوتﷺ یورپ صاجزادہ پیر سید حسنات احمد بخاری نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نویس۔Neuss۔ جرمنی کے شہر (نویس۔Neuss) میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں جرمنی بھر سے عاشقان رسول نے بھر پور شرکت کی یا یوں کہنا بہتر ہو گا کہ کانفرنس میں ٭ مذہبی ٭سماجی ٭کاروباری اور سیاسی افراد نے شرکت کرکے محفل کی رونق کو دوبالا کر دی۔ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، ثناخواں افراد نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کر کے خوب داد حاصل کی، ہمیشہ کی طرح عاشقان رسول ﷺ کے نعروں ٭ نعرہ تکبیر ٭نعرہ رسالت اور نعرہ حیدری سے حال گونج اُٹھا، گونج سے فضا روح پرور ہو گئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی معروف اسلامی اسکالر پروفیسر علامہ پیر سید ظفر اللہ شاہ(برطانیہ) اور سرپرست اعلی پاسبات ختم نبوتﷺ یورپ صاجزادہ پیر سید حسنات احمد بخاری (بلجبئم)نے اپنے خطاب میں عقیدہ ختم نبوت ﷺ کی اہمیت، اس کے تحفظ اور امت مسلمہ کی ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ واضح رہے کانفرنس کے دوران تین خوش نصیبوں کو عمرہ کے ٹکٹ دیئے گئے، جس پر شرکاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کانفرنس میں موجود مرد و خواتین کا کہنا تھا کہ ایسے اقدام گائے بگاہے ہونے چاہیئیں، مملکت پاکستان، فلسطین کے لئے خصوصی دعا فرمائی گئی اس طرح تقریب کے اختتام پر شرکاء محفل کی پاکستانی کھانوں سے تواضح کی گئی۔








