
۔،۔ فرینکفرٹ کے رہائشی عزیز خان شیروانی (بینکر)کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کر دی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بسنے والی انتہائی شفیق شخصیت جو کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں عزیز خان شیروانی گذشتہ دنوں ایک حادثہ میں زخمی ہو گئے تھے جبکہ دوسرے ہی دن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ان کی نماز جنازہ بروز جمعرات جامع مسجد غوثیہ میں ادا کی گئی جبکہ ان کے جسد خاکی کو جمعّہ کے روز دفنایا گیا٭۔ جنازہ میں قائم مقام قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ رحمان فہد نے بھی شرکت کی۔
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیڈ/ریڈروالڈ۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بسنے والی انتہائی شفیق شخصیت جو کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں عزیز خان شیروانی گذشتہ دنوں ایک حادثہ میں زخمی ہو گئے تھے جبکہ دوسرے ہی دن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ان کی نماز جنازہ بروز جمعرات جامع مسجد غوثیہ میں ادا کی گئی جبکہ ان کے جسد خاکی کو جمعّہ کے روز مسلم قبرستان (پارک فرید ہوف) میں دفنایا گیا عزیز خان شیروانی مذہبی۔ سیاسی اور سماجی شخصیت تھے، حقیقت میں وہ بینکر تھے۔ بچوں کے ساتھ بچے اور بڑوں کے ساتھ بڑے، فرینکفرٹ اور ارد گرد ہونے والی ہر تقریب کی جان تھے بیماری کے باوجود ان کی کوشش ہوتی تھی کہ میں کمیونٹی کا حصّہ بن کر جیوں۔ نامعلوم وجوعات کی بنا پر چند روز پہلے ان کو ایک حادثہ پیش آیا تھا ایک خاتون نے انہیں سڑک کراس کرتے ہوئے ہٹ کیا تھا جسس کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئے تھیحادثہ کے دوسرے دن ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسنے کے باوجود ان کا جنازہ دیر سے پڑھایا گیا وہ بھی کچھ قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے جبکہ جمعرات کے دن ان کی نماز جنازہ پر سینکڑوں افراد نے حصّہ لیا، ہر لب پر ان کی تعریف تھی۔ ان کی نماز جنازہ جامع مسجد غوثیہ میں ادا کی گئی اور نماز جنازہ ملک محمد صدیق پتھروی نے پڑھوائی۔ جبکہ جمعہ کے روز قریبی مسلم قبرستان پارک فرید ہوف میں ان کی تدفین کی گئی۔خطیب و قاری مسجد ھذا ملک محمد صدیق پتھروی کا کہنا تھاکہ عزیز خان شیروا نی بہت مخلص انسان تھے، تمام مساجد سے ان کا گہرا تعلق تھا اور ہر تقریب میں بھی دکھائی دیتے تھے خواہ وہ مذہبی، سیاسی یا سماجی تقریب ہو۔ انہوں نے نماز جنازہ کے بعد ان کی مغفرت کی دُعا فرمائی جبکہ پاکستان، فلسطین، ایران اور کشمیر کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو اللہ تعالی فتح عطاء فرمائے اور دشمنوں کو نیست و نابود کرے۔




