۔،۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں معذور افراد کی تعداد ساڑھے تیرہ لاکھ  کے قریب ہے۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں معذور افراد کی تعداد ساڑھے تیرہ لاکھ کے قریب ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں معذور افراد کی تعداد ساڑھے تیرہ لاکھ کے قریب ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭سعودی عرب میں ادارہ برائے نگہداشت اشخاص با معذوری، اس طبقے اور ان کے خاندانوں کو درپیش ضروریات اور چیلنجز کا براہ راست رابطہ،تجاہیز و مشاہدات کی وصولی کے ذریعہ جائزہ لیتا ہے،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں معذور افراد کی تعداد ساڑھے تیرہ لاکھ کے قریب ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں معذور افراد کی تعداد ساڑھے تیرہ لاکھ کے قریب ہو چکی ہے، ادارہ برائے نگہداشت اشخاص با معذوری ادارے نے ٭العربیہ ڈاٹ نیٹ٭ کو بتایا ہے کہ سعودی عرب میں معذور افراد کی ضروریات،تربیت اور بحالی سے لے کر ملازمت کے مناسب مواقع، دیگر خدمات اور پلیٹ فارمز تک رسائی کے فروغ تک متنوع ہیں۔ سعودی عرب میں معذور افراد کی تعداد تقریباََ ٭1,349,585 ٭ہے جس کا مطلب ہے کہ مملکت کی کل آبادی کا ٭ 5.9 ٭ فیصد حصّہ کسی معذوری یا مشکل کا شکار ہے،٭العربیہ ڈاٹ نیٹ٭ کو دیئے گئے بیان کے مطابق سعودی شہریوں کا تناسب (بیاسی فیصد) ہے اور اٹھارہ فیصد غیر شعودی ہیں۔ ادارے نے سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش شعبوں میں کام کرنے والے معذور افراد کو قائدانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لئے ٭قمم٭ پروگرامکا اقدام بھی کیا، اس پروگرام میں دو سالوں کے دوران فارغ التحصیل ہونے والے شرکاء کی تعداد (ایک سو بیس) سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں