۔،۔پاکستانی پاسپورٹ پر امریکا جانے کی کوشش میں پکڑا جانے والا بھارتی شہری نکلا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔پاکستانی پاسپورٹ پر امریکا جانے کی کوشش میں پکڑا جانے والا بھارتی شہری نکلا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔پاکستانی پاسپورٹ پر امریکا جانے کی کوشش میں پکڑا جانے والا بھارتی شہری نکلا۔ نذر حسین۔،۔

٭بھارتی ریاست گجرات کے ایک شخص نے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد امریکا جانے کی کوشش کی جبکہ امریکی امیگریشن نے اس کی چلاکی کو بے نقاب کرتے ہوئے اسے امریکا سے فوراََ بھارت ڈیپورٹ کر کے واپس بھیج دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/واشنگٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (ٹائمز آف انڈیا) کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے (اے سی پٹیل) نامی شخص نے (محمد نذیر حسین) کے نام سے انسانی اسمگلروں کی مدد سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا تا کہ وہ امریکا میں داخل ہو سکے، واضح رہے امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکا میں بسنے والے غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں اس کی یہی وجہ تھی کہ اے سی پٹیل نے پاکستانی پاسپورٹ سے انٹری کی ناکام کوشش کی تھی جسے سرکاری اہلکاروں نے فوراََ دھر لیا اور بھارت واپس بھیج دیا۔ گذشتہ ایک ماہ میں رپورٹ کے مطابق تقریباََ (تین سُو) سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جا چکا ہے جن میں سے (چوہتر ایراد) کا تعلق ریاست گجرات سے تھا۔ بھارتی حکام کی تفتیش کے مطابق اے سی پٹیل نے دبئی میں ایک ایجنٹ کو رقم دے کر اپنی گجراتی شناخت کو پاکستانی میں تبدیل کروایا اور نام بھی تبدیل کر کے امریکی ویزا حاصل کیا، بھارتی حکام کے مطابق پٹیل پر جعلسازی، دھوکا دہی اور پاسپورٹ کے غلط استعمال کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں