
۔،۔ فرینکفرٹ اوسٹ اینڈ ڈیملر اسٹریٹ پر آگ۔فائر بریگیڈ نے ایک مردہ شخص کی دریافت کی۔ نذر حسین۔،۔
٭بدھ کی رات تقریباََ دس بجے، صنعتی علاقہ میں آگ بھڑک اُٹھی، آگ پر قابو پانے کے بعد کی کاروائیوں میں ایک مردہ شخص کو دریافت کیا گیا،کیا متوفی شخص کا آگ سے تعلق تھا یا نہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اوسٹ اینڈ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات تقریباََ دس بجے، صنعتی علاقہ اوسٹ اینڈ ڈیملر اسٹریٹ میں آگ بھڑک اُٹھی، آگ پر قابو پانے کے بعد کی کاروائیوں میں ایک مردہ شخص کو دریافت کیا گیا، پولیس کی اایک خصوصی یونٹ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے آیا متوفی شخص کا آگ سے تعلق تھا یا نہیں یہ اب تفتیش کا حصّہ ہے، پولیس نے گواہان سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے کچھ دیکھا یا سنا ہو تو پلیز پولیس کے کسی بھی نزدیکی پولیس اسٹیشن کو معلومات فراہم کر دیں آپ کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا جائے گا۔
