۔،۔ یونان میں شیراز احمد نامی 24 سالہ نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭شیراز احمد ایک محنتی نوجوان تھا جو یونان کی سبزی منڈی میں محنت مزدوری کرتا تھا نامعلوم افراد نے سڑک پر بڑی بے دردی سے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا،شیراز گذشتہ (نُو) سال میں یونان میں مقیم تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/یونان۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2023 کا سال پاکستانی افراد کے لئے بہت بھاری رہا، کئی پاکستانی افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا کئی قتل ہوئے ابھی حال ہی میں ایک پاکستانی نوجوان جس کا تعلق گجرات سے تھا کو نامعلوم افراد نے سڑک کے بیچوں بیچ میں چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، رپورٹ کے مطابق شیراز احمد صبح (چار بجے) کام کے سلسلے میں سبزی منڈی جا رہا تھا جہاں وہ محنت مزدوری کر کے پیسے کماتا تھا نامعلوم افراد نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا کہا جاتا ہے کہ بے درد قاتل/قاتلوں نے چھریوں سے اس کے جسم کو چیر پھاڑ دیا تھا، سڑک پر شیراز احمد نے تڑپتے تڑپتے جان دے دی (اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیوِ رَاجِعُونَ۔)