۔،۔ جرمنی کے شہر من ہائیم کے جنوب میں لیمبرگ ہو کے رہائشی علاقہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ۔دو ایراد جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جرمنی کے شہر من ہائیم کے جنوب میں لیمبرگ ہو کے رہائشی علاقہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ۔دو ایراد جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر من ہائیم کے جنوب میں لیمبرگ ہو کے رہائشی علاقہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ۔دو ایراد جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔

٭حادثہ کے وقت طیارے کا ایک پروپیلر گھر کے سامنے گرا، کچھ حصّہ گھر کی باڑ میں اٹکا ہوا تھا،طیارے کے ملبہ سے بچنے کی کوشش میں چھیاسٹھ سالہ خاتون زخمی جبکہ دو افراد جاں بحق ہو گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/من ہائیم۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق طیارے نے ہفتہ کی صبح آخن سے اُڑان بھری تھی جبکہ دوپہر کے وقت نامعلوم وجوعات کی بنا پر یہ حادثہ من ہائیم میں پیش آیا، رپورٹ کے مطابق طیارے میں دو افراد سوار تھے جو حادثہ میں جاں بحق ہو گئے،ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والے دونوں مرد تھے، پولیس نے بتایا کہ فی الحال ملبے سے رہائشیوں کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے،چھوٹا طیارہ صبح تقریباََ ساڑھے گیارہ بجے کے قریب قصبہ کے مضافات میں ایک گھر پر گر کر تباہ ہوا، پولیس کے مطابق حادثہ کی جگہ کے آس پاس وسیع علاقے میں ملبے کے متعدد ٹکڑے بکھرے پڑے تھے،قصبے کے شمال مغربی کنارے میں پھیلے ٹکڑوں نے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ طیارے کا اہم حصّہ رہائشی عمارت کے باغ میں پڑا تھا،کچھ حصّہ باغیچے کی باڑ میں اٹکا ہوا تھا جبکہ دیگر کچھ حصّے راستوں اور گھروں کے سامنے بکھرے ہوئے تھے۔ فرانکن تھال کی کرائم برانچ،قبلک پراسیکیوٹر کے دفتر لودوِگ ہافن کے فوجداری تفتیشی محکمینے حادثہ کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس قصبے میں تقریباََ گیارہ ہزار چھ سو افراد رہائش پذیر ہیں، جبکہ کیمیکل کمپنی (بی اے ایس ایف BASF) کا وہاں ایک زرعی کمرز ہے جس کی وجہ سے یہ قصبہ ریاست کی سرحدوں سے باہر بھی مشہور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں