-,-سعودی عرب: مسجد میں غیر اخلاقی حرکات کے الزام میں دو بنگلہ دیشی شہریوں کو سزائے موت-نذر حسین-,- 0

-,-سعودی عرب: مسجد میں غیر اخلاقی حرکات کے الزام میں دو بنگلہ دیشی شہریوں کو سزائے موت-نذر حسین-,-

0Shares

-,-سعودی عرب: مسجد میں غیر اخلاقی حرکات کے الزام میں دو بنگلہ دیشی شہریوں کو سزائے موت-نذر حسین-,-

*سعودی عرب میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ایک مرد اور ایک خاتون کو مسجد میں غیر اخلاقی حرکات کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دونوں افراد کی شناخت نذر الاسلام عبدالبصیر اور سیتی اختر کے ناموں سے کی گئی ہے۔

شان پاکستان جرمنی، فرینکفرٹ / سعودی عرب / مکہ مکرمہ-غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ایک مرد اور ایک خاتون کو مسجد میں غیر اخلاقی حرکات کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دونوں افراد کی شناخت نذر الاسلام عبدالبصیر اور سیتی اختر کے ناموں سے کی گئی ہے۔وزارت داخلہ کا مساجد کے تقدس کے تحفظ اور قوانین کے نفاذ کا عزم وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق سکیورٹی حکام نے واقعے کی تحقیقات کے بعد دونوں افراد کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف مقدمہ متعلقہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر اسلامی قانون کے تحت تعزیری سزا کے طور پر سزائے موت سنائی۔ متعلقہ عدالتی حکام نے فیصلے کی توثیق کی، جس کے بعد شاہی حکم کے ذریعے سزا پر عمل درآمد کی منظوری دی گئی۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دونوں افراد کو 14 اکتوبر 2026 کو مکہ مکرمہ کے علاقے میں سزائے موت دی گئی۔وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی حکومت مساجد کے تقدس، امن و امان اور قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی اور ایسے جرائم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اہم وضاحت: میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے قونصل خانے نے بتایا کہ اسے سزاؤں پر عمل درآمد سے قبل مطلع نہیں کیا گیا تھا اور اس معاملے پر سعودی حکام سے باضابطہ وضاحت طلب کی گئی۔ سعودی حکام کی جانب سے مبینہ فعل کی مکمل تفصیلات بھی عوامی بیان میں واضح نہیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں