
۔،۔ آسٹریا کی بلند ترین چوٹی پر چڑھنے کی کوشش میں ناتجربہ کار خاتون چڑھائی کے دوران دم توڑ گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭ آسٹریا کی بلند ترین چوٹی بہت سے کوہ پیماوُں کے لئے ایک پرکشش منزل ہے،ایک جوڑے نے چڑھنے کی کوشش کی ناتجربہ کار خاتون چڑھائی کے دوران دم توڑ گئی،تفتیش کار خاتون کے بوائے فرینڈ کے خلاف کئی الزامات عائد کر رہے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آسٹریا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق آسٹریا میں (گروس کلوکنر Grossglockner) پر چھتیس سالہ خاتون کی(جم۔ فریز) ہو کر موت ہونے کے تقریباََ ایک سال بعد اس کے بوائے فرینڈ پر الزام عائد کیا گیا ہے، انسبرگ کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے (چھتیس سالہ) شخص پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اپنے کوہ پیمائی ساتھی کو الپس کی بلند ترین چوٹی سے تقریباََ پچاس میٹر نیچے ٭غیر محفوظ٭تھکا ہوا، ہائپو تھرمک، اور بے یار و مددگار چھوڑ دیا، یہ شخص اسی سلسلہ میں انیس فروری کو انسبرگ کی عدالت میں لاپرواہی برتنے کی وجہ سے قتل کے الزامات کا جواب دینے کے لئے پیش ہو گا، اسے تین سال تک قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر بیت سی غلطیاں کی ہیں، جوڑا خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار نہیں تھا، اس نے چھتیس سالہ کو کسی پناہ گاہ میں منتقل نہیں کیا جب وہ شدید خطرے میں تھی، مزید برآں اس نے اپنا موبائل فون کو سائلنس کر کے ریسیکیورز کے ساتھ رابطہ میں رکاوٹ ڈالی۔ واضح رہے اونچائی پر طوفان کو دیکھتے ہوئے ہوا کے ٹھنڈ کے اثر کو مد نظر رکھتے ہوئے درجہ حرارت منفی بیس ڈگری سیلسیس تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق خاتون بالکل تھک چکی تھی جبکہ چھتیس سالہ شخص مدد لینے کے لئے اکیلا نکلا کئی گھنٹوں کے بعد خاتون مردہ پائی گئی۔



