۔،۔ یورپ میں ہیٹ اسٹروک سے 1300 افرادہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭یورپ میں 21 جون سے جاری ریکارڈ توڑ گرمی کے نتیجہ میں 1300 تیرہ سو سے زائد اضافی اموات ریکارڈ کی گئی۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کبا ہے کہ براعظم کو موسمیاتی تبدیلیوں کی بنا پر درجہ حرارت میں اضافے کے سنگین طبی نتائج کا سامنا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/یورپ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق یورپ میں ہیٹ اسٹروک سے 1300 افرادہلاک جبکہ لاکھوں افراد خطرے میں گھرے پڑے ہیں، فرانسیسی خبر رساں ادارے کی بنیاد پر کئے گئے اندازوں کے مطابق اتوار کے روز یورپ میں تقریباََ۔ 191ملین افراد کو چالیس ڈگری سیلسیس یا اس سے زیادہ درجہ حرارت کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ گرمی کی شدید ترین لہریں ٭جرمنی ٭چیک ریپبلک ٭ہنگری اور پولینڈ میں ریکار کی گئی ہے۔ جرمن محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار اور حالیہ آبادیاتی تجزیوں کے مطابق ترکی کے علاوہ یورپ میں تقریباََ 381 ملین افراد ایسے علاقوں میں رہ رہے ہیں جہاں درجہ حرارت تیس ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا، گرمی کی لہریں جو کبھی ایک نسل میں ایک بار ہونے والا واقعہ سمجھا جاتی تھیں، اب تقریباََ ہر سال دہرائی جا رہی ہیں، عالمی ادارہ صحت کے بیان کے مطابق یورپ دنیا کا سب سے تیزی سے گرم ہونے والا بر اعظم ہے۔ واضح رہے فرانسیسی ایمبولنس سروسز کے اعلان کے مطابق دارالحکومت میں شدید گرمی کی لہر کے دوران (چوبیس گھنٹوں) کے دوران پیرس میں (ایک سو نُو) اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
