-,-بحیرہ جاوا میں فیری حادثہ، 64 افراد ہلاک، 71 تاحال لاپتہ-نذر حسین-,- 0

-,-بحیرہ جاوا میں فیری حادثہ، 64 افراد ہلاک، 71 تاحال لاپتہ-نذر حسین-,-

0Shares

-,-بحیرہ جاوا میں فیری حادثہ، 64 افراد ہلاک، 71 تاحال لاپتہ-نذر حسین-,-

 

* دو سو تیرہ مسافروں اور 30 رکنی عملے کو لے جانے والی فیری سورابایا سے بورنیو جاتے ہوئے حادثے کا شکار؛ سرچ آپریشن میں مزید سات روز کی توسیع*

شان پاکستان جرمنی، فرینکفرٹ/انڈونیشیا/بحیرہ جاوا/سورابایا:انڈونیشیا کے بحیرہ جاوا میں دو ہفتے قبل حادثے کا شکار ہونے والی فیری کے ملبے سے مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے، جبکہ 71 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے آپریشن ڈائریکٹر یودی برامانیتو نے بتایا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے جاری سرچ آپریشن میں مزید سات روز کی توسیع کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت فیری پر 213 مسافر اور عملے کے 30 افراد سوار تھے۔ فیری انڈونیشیا کے شہر سورابایا سے بورنیو جزیرے کی جانب روانہ ہوئی تھی، تاہم سفر کے دوران اس کا آپریٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ بعد ازاں فیری کے حادثے کا علم ہونے پر امدادی اداروں نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔انڈونیشیا 17 ہزار سے زائد جزائر پر مشتمل ملک ہے، جہاں مختلف جزائر کے درمیان آمدورفت کے لیے فیری سروس بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔ ملک میں ماضی میں بھی متعدد فیری حادثات پیش آچکے ہیں، جبکہ حفاظتی ضوابط پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونا بھی ایسے حادثات کی ایک وجہ قرار دیا جاتا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں