۔،۔ ڈاکٹر کے دورے کے دوران قیدی فرار ہونے میں کامیاب۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ڈاکٹر کے دورے کے دوران قیدی فرار ہونے میں کامیاب۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ڈاکٹر کے دورے کے دوران قیدی فرار ہونے میں کامیاب۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی کے شہر لِمبرگ Limburgجو فرینکفرٹ سے اکیاسی کلو میٹر کی دوری پر ہے، ایک قیدی نے فرار ہونے کے لئے ڈاکٹر کے دورے کا استعمال کیا جس کی بنا پر بڑے پیمانے پر پولیس کی کاروائی کو متحرک کر دیا لیکن پولیس ابھی تک مفرور تک نہ پہنچ سکی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لمبرگ ان لان۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر لمبرگ میں ایک قیدی نے فرار ہونے کے لئے ڈرامائی انداز اپنایا اور پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ اسے ضروری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانا ہے، قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس اہلکار اسے ساتھ لے کر ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئے، قیدی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہونے کے باوجود قیدی نے ڈرامائی انداز میں راہ فرار اختیار کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، قیدی کے فرار نے بڑے پیمانے پر پولیس کی کاروائی کو متحرک کر دیا، پولیس کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا جبکہ اس نے موقع پا کر اپنے محافظوں کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں بھی لگی ہوئی تھیں، کئی گشتی کاریں اور ایک ہیلی کاپٹر بھی مفرور کو پکڑنے کے لئے استعمال کیا گیا لیکن ڈرامائی انداز سے فرار ہونے والا نوجوان ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا، پولیس نے عوام سے مدد کی اپیل کی جبکہ انہوں نے اعلان کیا کہ کسی بھی شخص کو جو لفٹ مانگے ساتھ نہ لیا جائے۔ اگر کوئی مشکوک افراد نظر آئے تو ایمرجنسی نمبر 110 پر کال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں