۔،۔ واشنگٹن میں فائرنگ،پانچ افراد زخمی، حملہ آور کی تلاش۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ واشنگٹن میں فائرنگ،پانچ افراد زخمی، حملہ آور کی تلاش۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ واشنگٹن میں فائرنگ،پانچ افراد زخمی، حملہ آور کی تلاش۔ نذر حسین۔،۔

٭لوگن سرکل میں پولیس کا رہائشی بلاک کا محاصرہ، قریب اسکول بند، متعدد سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کر دی گئیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا /۔واشنگٹن- غیر ملکی خبر رساں یجنسی کے مطابق واشنگٹن (ایجنسیاں): امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے علاقے لوگن سرکل میں فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے، جبکہ پولیس تاحال حملہ آور کی تلاش میں مصروف ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کے ایک رہائشی بلاک کا گھیراؤ کر لیا اور قریبی اسکولوں کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیا گیا۔فائرنگ کا واقعہ جمعرات کی صبح وائٹ ہاؤس سے تقریباً ایک میل شمال میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ شہر کے شمال مغربی علاقے میں 1517 پندرہویں اسٹریٹ پر واقع ویدا فٹنس جم میں ہوئی۔ ابتدا میں چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع تھی، تاہم بعد ازاں زخمیوں کی تعداد پانچ بتائی گئی۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس کی ترجمان نکول ڈینر نے بتایا کہ فائرنگ کے مختلف مقامات کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم واقعے کے درست مقامات کی تصدیق ابھی نہیں ہو سکی۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔پولیس نے شہریوں کو 1500 پندرہویں اسٹریٹ کے رہائشی بلاک سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس علاقے میں فٹنس سینٹر، سینٹ لیوک ایپسکوپل چرچ اور متعدد رہائشی عمارتیں واقع ہیں۔ پولیس نے بلاک کے بڑے حصے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر قریبی اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔سیکیورٹی کارروائی کے باعث گردونواح کی متعدد سڑکیں بھی بند کر دی گئی ہیں، جن میں پندرہویں اسٹریٹ کے پی اور کیو اسٹریٹس کے ساتھ چوراہے اور چودہویں اسٹریٹ کا پی اسٹریٹ سے ملنے والا چوراہا شامل ہے۔وفاقی بیورو برائے الکحل، تمباکو، آتشیں اسلحہ و دھماکہ خیز مواد (اے ٹی ایف) نے بھی اپنے اہلکار جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ اس کا واشنگٹن فیلڈ آفس مقامی پولیس کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے ساتھ مل کر تحقیقات میں معاونت کر رہا ہے۔واقعے کے قریب واقع ایک اپارٹمنٹ میں موجود ریان ڈوبیکی نے بتایا کہ انہوں نے صبح تقریباً آٹھ بجے وقفے وقفے سے فائرنگ کی پانچ آوازیں سنیں۔ ان کے بقول ابتدا میں انہیں محسوس ہوا کہ شاید قریب کہیں تعمیراتی کام ہو رہا ہے، تاہم کھڑکی سے باہر دیکھنے پر انہیں علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار نظر آئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی رہائشی عمارت کی انتظامیہ نے بھی ممکنہ طور پر علاقے میں مسلح حملہ آور کی موجودگی کے پیش نظر رہائشیوں کو ہنگامی انتباہ جاری کیا تھا۔پولیس کی جانب سے حملہ آور کی گرفتاری اور فائرنگ کے محرکات کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں