۔،۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اگزیکٹو آرڈر کے تحت ٹرانس جینڈر کھلاڑی لاس اینجلس اولمپکس میں حصّہ نہیں لے سکیں گے۔ نذر حسین۔،۔
٭مردوں کو خواتین کے کھیلوں میں شرکت سے روکا جائے تا کہ ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس خواتین کے کھیلوں میں حصّہ نہ لے سکیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/واشنگٹن/لاس اینجلس۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی۔دی گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی اولمپک کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نگرانی اور تعاون کا عمل جاری ہے،تا کہ خواتین کھلاڑیوں کے لئے محفوظ اور منصفانہ مقابلہ کا ماحول یقینی بنایا جا سکے۔ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اٹھیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ مردوں کو خواتین کے کھیلوں میں شرکت سے روکا جائے تا کہ ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس خواتین کے کھیلوں میں حصّہ نہ لے سکیں۔ واضح رہے امریکی صدر نے رواں سال فروری میں اس حکم نامہ پر دستخط کئے تھے۔