۔،۔ انیس 19 سالہ جرمن کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک۔ نذرحسین۔،۔ 0

۔،۔ انیس 19 سالہ جرمن کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک۔ نذرحسین۔،۔

0Shares

۔،۔ انیس 19 سالہ جرمن کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک۔ نذرحسین۔،۔

٭بادن ورٹمبرگ کے گوپنگن ضلع سے تعلق رکھنے والا نوجوان فیراٹا پر ایک سلیب برفانی تودے میں پھنس گیا اور پہاڑی پتھریلے علاقہ میں بہہ گیا، پہاڑی ریسیکیو ٹیم کی کوششوں کے باوجود انیس سالہ نوجوان کو بچانے میں بہت دیر ہو چکی تھی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آسٹریا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والا انیس سالہ کوہ پیما آسٹریا میں فیراٹا کے راستے ایک حادثہ میں ہلاک ہو گیا، ٹائرولین پولیس کے ترجمان کی اطلاع کے مطابق بادن ورٹمبرگ کے گوپنگن ضلع سے تعلق رکھنے والا نوجوان فیراٹا پر ایک سلیب برفانی تودے میں پھنس گیا اور پہاڑی پتھریلے علاقہ میں بہہ گیا، پہاڑی ریسیکیو ٹیم کی کوششوں کے باوجود انیس سالہ نوجوان کو بچانے میں بہت دیر ہو چکی تھی، پولیس رپورٹ کے مطابق برفانی تودہ گرنے کے وقت وہ غیر محفوظ تھا۔ لوراچ ضلع سے تعلق رکھنے والے اکیس سالہ ساتھی کو کاربینر کے ساتھ رسی کی مدد سے محفوظ کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ٹیرول میں اونچائی پر درمیانی درجے کے برفانی تودے کا خطرہ تھا جو کہ پانچ نکاتی پیمانے پر لیول دو کے مساوی تھا، برفانی تودے کی وارننگ سروس نے اطلاع دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں