-,-منہاج یورپین کونسل کی آن لائن تربیتی ورکشاپ , دعوتِ مصطفویﷺ کے منہاج ماڈل پر روحانی و فکری نشست- واجد قریشیؔ (ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج میڈیا یورپ)-,- 0

-,-منہاج یورپین کونسل کی آن لائن تربیتی ورکشاپ , دعوتِ مصطفویﷺ کے منہاج ماڈل پر روحانی و فکری نشست- واجد قریشیؔ (ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج میڈیا یورپ)-,-

0Shares

 

-,-منہاج یورپین کونسل کی آن لائن تربیتی ورکشاپ , دعوتِ مصطفویﷺ کے منہاج ماڈل پر روحانی و فکری نشست- واجد قریشیؔ (ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج میڈیا یورپ)-,-

منہاج یورپین کونسل نے 7 دسمبر 2025ء کو یورپ بھر کے MQI عہدیداران کے لیے چھٹی آن لائن تربیتی ورکشاپ شاندار انتظامات کے ساتھ منعقد کی، جس میں مختلف ممالک سے 400 سے زائد شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ کا موضوع“دعوت — دی منہاج وے”تھا جبکہ نظامت کی ذمہ داریاں ڈاکٹر تسنیم صادق نے پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔صدر منہاج یورپین کونسل بلال اشرف اپل نے افتتاحی خطاب میں دعوت کے روحانی جوہر، داعی کی باطنی نرمی، خلوصِ نیت اور نبوی اخلاق کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ دعوت کوئی رسمی سرگرمی نہیں بلکہ ایک نورانی امانت ہے جو دلوں کی دنیا بدلتی ہے، اور داعی اپنی شخصیت، کردار اور گفتگو سے اللہ کی محبت دوسروں کے دلوں تک پہنچاتا ہے۔ڈائریکٹر PR یورپ ڈاکٹر حمزہ انصاری نے یورپ کے سماجی حالات کے تناظر میں دعوت کے جدید تقاضوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ MQI نے گزشتہ چار دہائیوں میں فکری، سماجی اور ادارہ جاتی بنیادیں مضبوط کر کے ایک معتبر دعوتی شناخت قائم کی ہے۔ ان کے مطابق مؤثر دعوت کا اصل مرکز بااعتماد تعلقات، مثبت کردار اور حکیمانہ گفتگو ہے—ایسا اسلوب جو اسلام کی اخلاقی جمالیات کو نمایاں کرے۔ڈپٹی ڈائریکٹر PR یورپ عمر مرزہ نے کمیونٹی انگیجمنٹ میں اسٹیک ہولڈرز کی شناخت اور ترجیحات کے منظم طریقہ کار پر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کا ہر طبقہ—میڈیا، حکومتی ادارے، تعلیمی مراکز، کاروباری حلقے یا سول سوسائٹی—ہمارا اسٹیک ہولڈر ہے، اور انہی سے مہذب، مسلسل اور بامقصد رابطہ MQI کے مثبت امیج کو مضبوط کرتا ہے ,ورکشاپ کا نقطۂ عروج شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کا خصوصی خطاب تھا، جس میں انہوں نے سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں دعوت کے فلسفہ، حضور شیخ الاسلام کا وژن اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مشن پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مؤثر دعوت کی بنیاد حکمت، بصیرت اور روحانی وژن پر قائم ہے اور دعوت کے عملی طریوے ہر دور اور معاشرتی ماحول کے مطابق ڈھلتے ہیں۔ جیسا کہ مکی دور کی خاموش محنت، حبشہ کے دربار میں حکمت اور مدینہ کے وسیع معاشرتی تجربات سے سبق ملتا ہے۔ انہوں نے یورپ میں مسلمانوں کو مساجد کو حقیقی کمیونٹی سنٹر بنانے، لوگوں کی ضروریات سننے اور خدمت کو دعوت کے مؤثر ذریعہ کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایت دی، اور کہا کہ حقیقی کامیابی جذباتی ردعمل کے بجائے حکمت اور طویل المدت منصوبہ بندی میں ہے۔ شیخ صاحب نے زور دیا کہ دعوت تب دلوں میں اثر کرتی ہے جب داعی کے کردار، نرمی اور خدمت کے عملی نمونے زبان سے پہلے بولیں، اور الفاظ سے پہلے اس کے دل کی خوشبو دوسروں تک پہنچے، اور دعا کی کہ اللہ ہم سب کو سنتِ رحمت و حکمت کا سچا وارث بنائے۔شرکاء نے ورکشاپ کو نہایت مفید، مربوط اور اثر انگیز قرار دیتے ہوئے اسے یورپ میں دعوتی اور تنظیمی تربیت کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ آخر میں منہاج یورپین کونسل نے تمام مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا، جن کی شرکت اور تعاون نے اس تربیتی اجتماع کو بامقصد اور کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں