۔،۔ فرینکفرٹ میں دو گروپوں کے درمیان پر تشدد جھگڑا،جس میں کالی مرچ اسپرے کا استعمال کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ میں بہنے والے دریا کے پُل (ہول بائین سٹیگ)پر کھڑے افراد پر ٭کالی مرچ کی اسپرے٭تیز دھار اور نوکیلی اشیاء اور کند ہتھیاروں کے ساتھ حملہ۔زخمی افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی رات تقریباََ (بارہ بج کر پچپن منٹ) پر پانچ افراد کا ایک گروپ (ہول بائین سٹیگ) برج کے قریب ندی کنارے پر کھڑے تھے کہ اچانک تقریباََ دس افراد نے مل کر ان پر حملہ کر دیا، مبینہ طور پر حملہ آوروں نے کالی مرچ کی اسپرے٭تیز دھار اور نوکیلی اشیاء اور کند ہتھیاروں کے ساتھ حملہ۔زخمی افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا،پانچ افراد کے گروپ کے تین افراد، جن کی عمریں۔ بیس۔ستائیس اور اکتیس سالہ بتایا گیا ہے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، اس واقعہ کے بعد عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق سات افراد کو شناخت پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
