۔،۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ (ہار ہائیم)کے علاقہ میں پاکستانی کمیونٹی اور فیملیز کے لئے عاتف عمران ڈار کی جانب سے عظیم الشان بزم رمضان افطار ڈنر کا اہتمام۔نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ (ہار ہائیم)کے علاقہ میں پاکستانی کمیونٹی اور فیملیز کے لئے عاتف عمران ڈار کی جانب سے عظیم الشان بزم رمضان افطار ڈنر کا اہتمام۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ (ہار ہائیم)کے علاقہ میں پاکستانی کمیونٹی اور فیملیز کے لئے عاتف عمران ڈار کی جانب سے عظیم الشان بزم رمضان افطار ڈنر کا اہتمام۔نذر حسین۔،۔

٭جرمنی کے شہر فرینکفرٹ (ہار ہائیم)کے علاقہ میں پاکستانی کمیونٹی اور فیملیز کے لئے فرینکفرٹ کی ممتاز، مذہبی سماجی اور کاروباری شخصیت عبد القدوس ڈار کے فرزند عاتف عمران ڈار کی طرف سے عظیم الشان رمضان افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی،سماجی،مذہبی اور کاروباری شخصیات نے بھر پور حصّہ لیا۔قائم مقام قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ رحمان فہد اور تجارت اور سرمایہ کاری مشیر (کمرشل کونسلر) آمنہ نعیم نے بھی خصوصی شرکت کی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ /ہار ہائیم۔ فرینکفرٹ کی ممتاز، مذہبی سماجی اور کاروباری شخصیت عبد القدوس ڈار کے فرزند عاتف عمران ڈار کی طرف سے فرینکفرٹ ہار ہائیم کے ہال میں عظیم الشان رمضان افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ٭یا یوں کہنا چاہیئے ایمان اور خوبصورتی کی ایک خصوصی شام کا اہتمام٭جس میں سیاسی،سماجی،مذہبی اور کاروباری شخصیات نے بھر پور حصّہ لیا۔قائم مقام قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ رحمان فہد اور تجارت اور سرمایہ کاری مشیر (کمرشل کونسلر) آمنہ نعیم نے بھی خصوصی شرکت کی، پروگرام عاتف عمران، کومل ملک اور اظہر کیانی کی طرف سے ہوسٹڈ کیا گیا تھا جبکہ نظامت بھی کومل ملک اور اظہر کیانی نے بڑے پیشہ ورانہ انداز میں کی۔تقریب میں خواتین، بچوں،نوجوانوں اور بزرگوں نے بھر پور شرکت کی، بچے خوبصورت رنگ برنگے ملبوسات میں تتلیوں کی طرح جھلملاتے نظر آ رہے تھے ہال میں عید کا سا سماں دکھائی دے رہا تھا،کومل ملک نے پیشہ ورانہ انداز سے نقابت کے فرائض ادا کرتے ہوئے تینوں منتظمین کو ایک ساتھ خوش آمدید کہا۔آتف عمران،کومل ملک اور راجہ اظہر کیانی۔ ہر تقریب کا آغاز اللہ تعالی کے پاک نام سے کیا جاتا ہے اس کے لئے حافظ ابرار نے تلاوت قرآن پاک سنانے کا شرف حاصل کیا، سید جعفر شاہ نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگاتے ہوئے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی ٭ملتا ہے کیا مدینہ میں اک بار جا کے دیکھ۔کرتے ہیں مالا مال وہ،دامن پھیلا کے دیکھ۔خیرات دے کہ کہتے ہیں،جا تیری خیر ہو۔بن مانگے خیر ملتی ہے،آ آزما کے دیکھ٭عاطف عمران ڈار کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے میرے والد عبد القدوس ڈار صاحب ہمیشہ عیدین کے موقع پر مساجد میں ریفریشمنٹ کا اہتمام کرتے آ رہے ہیں جو سلسلہ انشا اللہ آگے بھی ہمیشہ چلتا رہے گا، اس بار ہم نے سوچا کہ کہ کچھ نیا سلسلہ بھی شروع کیا جائے،اسی لئے پہلی بار بزم افطار ڈنر کا اہتمام کیا جو ماشا اللہ بہت کامیاب رہا۔ بعد ازاں راجہ اظہر کیانی نے مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ کومل ملک نے ایکٹنگ قونصل جنرل رحمان فہد کو اسٹیج پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لئے دعوت دی۔آپ نے منتظمین کو شاندار پروگرام کرنے پر مبارک باد دی اور وومن ڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کو مبارک باد دی، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستانی کمیونٹی پر فخر ہے کہ یورپ میں رہتے ہوئے بھی اپنی ثقافت، کلچر اور مذہبی تہوار مناتے ہیں، جس کے لئے میں کمیونٹی کو مبارک باد دیتا ہوں، اچھا شہری وہی ہوتا ہے جو وہاں کے قانون کو فالو کرتا ہے بالکل ایسے ہی جیسا کہ آپ ٹریفک کے قانون کو فالو کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ معذرت کے ساتھ یہ میسج دینا چاہوں گا کہ۔ہماری کمیونٹی میں اس لیول کی یونٹی نہیں جو ہونی چاہیئے ، ہم اب بھی سندھی، پنجابی اور پٹھانوں میں بٹے ہوئے ہیں۔جنگ کے حالات میں ہمارے لئے بہت اہم ہیں کہ ہمیں متحد ہونا چاہیئے۔سوشل میڈیا پر بغیر سوچے سمجھے کوئی میسج شیئر نہ کریں جس کے بارے میں علم نہ ہو۔محمد عثمان اسلام نے اورسیز کمیونٹی کے ساتھ آن لائن گفتگو کی،خطاب کیا۔طاقت والے طبقہ کی خواتین پر ارینا بتول نے حضرت خدیجہؓ کی سیرت پر گفتگو کی جبکہ صفا راجپوت نے حضرت فاطمہﷺ پر خوبصورت گفتگو کی۔ مریم حسن ملک نے حضرت مریم ؐ پر خوبصورت خطاب فرمایا جس کے ساتھ ہی افطار کے وقت محمد طلحہ سعید نے آذان دی۔ افطار۔ نماز اور کھانہ کے بعد پروگرام جاری رہا۔بچوں نے ٹیبلو پیش کیا انعامات لئے۔ اس کے بعد بڑوں سے سوال و جواب کئے گئے جس میں قونصل جنرل نے بھی صحیح جواب پر انعام حاصل کیا، میڈیا افراد کو بھی عبد القدوس ڈار کے فرزند عاتف عمران ڈار نے تحائف دیئے جبکہ قونصلیٹ کے عملہ کو بھی تحائف پیش کئے گئے۔ بچوں کے سوال و جواب پر تحفوں کی بارش کر دی گئی اور شاید ہی کوئی بچہ تحفہ کے بغیر گھر گیا ہو گا۔ اس طرح یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا جسے ہر فرد نے سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں