۔،۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بم باری۔چوبیس گھنٹوں میں ستتر افراد جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بم باری۔چوبیس گھنٹوں میں ستتر افراد جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بم باری۔چوبیس گھنٹوں میں ستتر افراد جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔

٭اسرائیلی دہشت گردوں نے فلاحی لنگر خانے پر بھی بم باری کی،کیمپوں میں مقیم بے گھر افراد کو نکالنے کی کوشش، لاشیں سڑکوں پر بے یار و مدد گار پڑی ہیں، جہاں تک ایمبولنس اور شہری دفاع کی ٹیمیں تا حال نہیں پہنچ سکیں۔واضح رہے نہ جانے کتنی لاشیں ملبوں کے نیچے پڑی ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/فلسطین/غزہ۔ اسرائیلی فوج غزہ میں درجنوں عمارتیں اور سیکڑوں رہائشی عمارتیں تباہ و برباد کر چکی ہے، عمارتیں اور رہائشی گھر گرانے کا مقصد کیا ہے۔ وہ شہر کو خالی کروا کر قبضے کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں، اسرائیلی فوج غزہ میں اپنی زمینی کاروائیوں کو دن بدن وسیع کرتے جا رہے ہیں، یہ کاروائیاں ایک منصوبے کا حصّہ ہیں جو اگست میں شروع کیا گیا تھا جس کے تحت صیہونی دہشت گرد مرحلہ وار پورے علاقے پر قبضہکرنا ہے جس میں وہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں جس منزل کے راستے میں فلسطینیوں کی لاشیں ہی لاشیں بکھری پڑی ہیں جو کسی مسلمان کو نظر نہیں آتیں۔ جبکہ اسرائیلی ان کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں تقریباََ (دوارب) لوگ اسلام کا دعوی کرتے ہیں،جو اسے عیسائیت کے بعد سب سے بڑا عالمی مذہب بناتا ہے، واضح رہے اسلام دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے جبکہ مسلمانوں کی اکثریت ایشیا اور افریقہ میں رہتی ہے۔ ایشیا اور افریقہ میں تقریباََ (نوے فیصد)مسلمان آباد ہیں۔انڈونیشیا، پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور نائجیریا جیسے ممالک کی آبادی سب سے زیادہ ہے۔ عرب ممالک جہاں اسلام کا ظہور ہوا اس کے باوجود دنیا کی صرف (پچیس سے تیس فیصد)مسلم آبادی عرب ممالک میں رہتی ہے، یورپ میں ایک اندازے کے مطابق (پچاس ملین)مسلمان یورپ میں رہتے ہیں۔(کیری باتی۔ میکرو نیسین۔ناورو۔ٹونگا اور واٹیکن سٹیڈٹ۔سٹی) ایسے علاقے ہیں جہاں مسلمانوں کی زیرو فیصد آبادی بتائی جاتی ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ بھی اسی شیطانی گروہ کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں