۔،۔ 220 ارکان پارلیمنٹ کا سٹارمر سے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ 220 ارکان پارلیمنٹ کا سٹارمر سے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ 220 ارکان پارلیمنٹ کا سٹارمر سے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ۔ نذر حسین۔،۔

٭فرانس ان سات بڑے صنعتی ممالک (جی سیون) میں پہلا اور اب تک کا سب سے طاقت ور یورپی ممالک ہو گا جو یہ قدم اٹھائے گا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برطانیہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے (دو سو بیس 220) سے زائد ارکان نے، جن میں سے درجنوں کا تعلق حکمران لیبر پارٹی سے ہے۔ جمعہ کے روز حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینکو بطور ریاست باقاعدہ طور پر تسلیم کرے، اس مطالبہ سے وزیر اعظک کیئر سٹارمر پر دباوُ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے جہاں اسلامی ممالک خاموشی سے ظلم و ستم پر خاموش ہیں وہیں پر یہ مطالبہ (نُو) مختلفسیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کے دستخط شدہ ایک خط کے ذریعے سامنے آیا ہے۔ یہ خط فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کے اس اعلان کے ایک دن بعد جاری کیا گیا کہ فرانس رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔ پارلیمنٹ اراکین کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ اکیلا برطانیہ فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں بنا سکتا،لیکن برطانیہ کا باضابطہ اعتراف افک اہم علامتی قدم ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں