0

۔،۔ نائجیریا میں باراتیوں کی کشتی الٹنے سے تقریباََ 100 افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ نائجیریا میں باراتیوں کی کشتی الٹنے سے تقریباََ 100 افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭پیر کی علی الصبح شمالی نائجیریا میں ایک شادی سے واپس آنے والے باراتیوں کو لے جانے والی کشتی نامعلوم وجوعات کی بنا پر الٹ گئی جبکہ اطلاع کے مطابق ابھی تک تقریباََ 100 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے ہیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں تیزی لائی جا رہی ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نائجیریا/کوارا/ایگبوٹی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی نا ئجیریا ریاست کے ایک گاوں کوارا کے قریب دریائے نائجر میں باراتیوں سے بھری کشتی نامعلوم وجوعات کی بنا پر الٹ گئیگاوں کے ایک رہائشی عثمان ابراہیم نے پولیس کو بتاتے ہوئے کہا کہ متاثرین جن میں خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد تھی نائیجر ریاست کے گاوُں ایگبوٹی میں ایک شادی سے واپس آ رہے تھے کہ یہ دل خراش واقع پیش آیا جس میں ابھی تک 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ پیر کی صبح تقریباََ 3 بجے پیش آیا تھا، پورا دن گزرنے کے بعد بھی حالات ابھی تک سنجیدہ ہیں، حادثہ میں ہلاک ہونے والے 60 افراد کے جنازے ادا کئے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں