0

-,-یورپ کا سفر مزید آسان٭سیاحتی شینگن ویزا٭اب آن لائن دستیاب ہو گا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

-,-یورپ کا سفر مزید آسان٭سیاحتی شینگن ویزا٭اب آن لائن دستیاب ہو گا۔ نذر حسین۔،۔

٭یورپین یونین میں شینگن ویزا پر داخلہ مزید آسان،شینگن ویزہ حاصل کرنے کے لئے کاغذی کاروائی یا ڈاک ٹکٹ اور اسٹیکرز کی ضرورت نہیں ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/یورپی یونین۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یورپین یونین میں شینگن ویزا پر داخلہ مزید آسان،شینگن ویزا حاصل کرنے کے لئے کاغذی کاروائی یا ڈاک ٹکٹ اور اسٹیکرز کی ضرورت نہیں ہے، یورپین یونین کے رکن ممالک اور یورپی قانون سازوں نے منگل کو شینگن ویزا کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے پر اتفاق کیا تا کہ پاسپورٹ پر اسٹیکرز کی ضرورت کے بغیر اسے زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل کیا جا سکے۔ نیا قانون باضابطہ طور پر منظور ہونے اور لاگو ہونے کے بعد ایسے تمام مسافروں کو سہولت دے گا جنہیں یورپی یونین میں داخلہ کے لئے ویزہ کی ضرورت ہے جبکہ وہ قونصل خانہ یا ویزہ سروسز کے دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے گھر بیٹھے بیٹھے آن لائن ویزہ کے لئے درخواست دے سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یورپی رکن پارلیمنٹ ماتیز نیمک کے مطابق درخواست دہنگان اس عمل کو٭ آسان سستا اور تیز تر٭ پائیں گے۔ سویڈن کی امیگریشن وزیر کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی سے سیکورٹی میں اضافہ ہو گا۔ شینگن علاقوں میں قبرض۔ آئرلینڈ، بلغاریہ اور رومانیہ کے علاوہ یورپی یونین کے تمام 27 رکن ممالک شامل ہیں۔ یورپین یونین بلاک سے باہر 60 سے زائد ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا کے داخلے کی اجازت دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں