0

۔،۔ ریاض میں تیز رفتاری کی وجہ سے خوفناک ٹریفک حادثہ دو افراد زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ریاض میں تیز رفتاری کی وجہ سے خوفناک ٹریفک حادثہ دو افراد زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭الریاض کے کنگ فہد روڈ پر تیز رفتاری کے باعث بیرئیر توڑ کر گاڑی پل سے نیچے دوسری گاڑی پر جا گری دونوں کاریں مکمل تباہ دو افراد زخمی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/الریاض۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی دارالخلافہ الریاض میں کنگ فہد روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر بیرئیر توڑ کر گاڑی پل سے نیچے دوسری گاڑی پر جا گری دونوں کاریں مکمل تباہ دو افراد زخمی رپورٹ کے مطابق ٹنل پر ہونے والے حادثہ کی بنا پر دیر تک ٹریفک معطل رہی، سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر لوگوں نے شدید غم و غصّہ کا اظہار کیا ہے،صارفین کا کہنا تھا کہ سعودیہ میں زیادہ تر حادثات تیز رفتاری کی بنا پر پیش آتے ہیں حالانکہ ریاست نے حادثات اور جان و مال کے نقصان کو کم کرنے کے لئے ضابطے اور قوانین وضع کر رکھے ہیں۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 300 سے 500 ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں