0

۔،۔8کروڑ49لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مرکزی ملزمان مذہبی مقام پر گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔8کروڑ49لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مرکزی ملزمان مذہبی مقام پر گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭مشرقی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں چند روز قبل 8کروڑ49لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی۔پولیس نے مرکزی ملزمان میاں بیوی کو ریاست اترکھنڈ میں واقع مذہبی مقام ہیم کنڈ صاحب سے ڈرامائی انداز سے گرفتار کر لیا۔این ڈی ٹی وی۔کے مطابق ملزمہ مندیپ کور اور اس کے شوہر جسویندر سنگھ نے لدھیانہ کی کیش مینجمنٹ فرم(سی ایم ایس سروسز) میں ملی بھگت سے ڈکیتی کی واردات کرائی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/چندی گڑھ/لدھیانہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں چند روز قبل 8کروڑ49لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی، پولیس ترجمان کے مطابق ملزم جسویندر سنگھ اور بیوی مندیپ کور واردات کے بعد فرار ہو کر نیپال جانے کی منصوبہ بندی رکھتے تھے تاہم پولیس کے بروقت اقدامات کی بدولت ملزمان کی منصوبہ بندی ناکام ہو نے پر میاں بیو ی مذہبی مقام ویا کنڈ صاحب جانے کا پروگرام بنایا، اس کے بعد دو مزید مذہبی مقام کیدر ناتھ اور ہری دوار جانا چاہتے تھے جبکہ ملک سے فرار ہونے کے لئے مناسب وقت کے انتظار میں تھے۔ جب پنجاب پولیس کو ملزمان کے ہیم کنڈ صاحب میں موجود ہونے کی خبر ملی تو وہاں ہزاروں یاتریوں میں تلاش کرنا مشکل تھا،گرفتاری کے لئے پولیس نے ایک جال بچھایا جس میں یاتریوں میں جوس کے ڈبے تقسیم کرنے کے لئے ایک اسٹال لگایا تا کہ یاتریوں کے ساتھ میاں بیوی بھی اسٹال پر جوس کا ڈبہ لینے آئیں گے بالآخر ان کی چال کامیاب ہو گئی اور وہ دونوں اسٹال پر جوس کا ڈبہ لینے پہنچ گئے،اس کے باوجود کہ انہوں نے کپڑے سے چہرے ڈھانپ رکھے تھے جونہی جوس پینے کے لئے انہوں نے نقاب اتارے جس پر سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے ان کی شناخت ہونے کے باوجود مذہبی مقام پر گرفتار نہیں کیا پولیس ترجمان کے مطابق جیسے ہی میاں بیوی مذہب مقام سے باہر نکلے تو تھوڑے ہی تعاقب کے بعد پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کمشنر مندیپ سنگھ نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد جسویندر سنگھ اور اس کی بیوی مندیپ کور سے 21 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے جبکہ ڈکیتی کے دیگر 7 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ان کے پاس سے 6 کروڑ برآمد کئے جا چکے ہیں۔ پنجاب پولیس کے سربراہ گورویادو کا کہنا تھا کہ لدھیانہ ڈکیتی کے مرکزی ملزمان کو 100 گھنٹے سے کم وقت میں گرفتار کرنا پولیس کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں