0

۔،۔ کیرالہ کا 29 سالہ شخص حج 2023 کے لئے پیدل سفر کر کے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ کیرالہ کا 29 سالہ شخص حج 2023 کے لئے پیدل سفر کر کے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ نذر حسین۔،۔

٭بھارتی شہری شہاب الدین فریضہ حج ادا کرنے 8 ہزار 640 کلو میٹر کا پیدل سفر طے کر کے 370 دنوں میں بالآخر مکہ مکرمہ پہنچ گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/کیرالا/سعودی عرب/کیرالہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی شہری شہاب الدین فریضہ حج ادا کرنے 8 ہزار 640 کلو میٹر کا پیدل سفر طے کر کے 370 دنوں میں بالآخر مکہ مکرمہ پہنچ گئے،شہاب الدین نے کیرالہ کے ضلع مالاپورم سے سفر شروع کیاان کا سفر بھارت، پاکستان، ایران،عراق، کویت سے ہوتا ہوا سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ جا کر ختم ہوا، رپورٹ کے مطابق شہاب نے بچپن سے کیرالہ سے مکہ کی مقدس سرزمین تک پیدل سفر کرنے والے لوگوں کی کہانیاں سن کر بڑا ہوا جس نے مکہ تک تمام راستے پیل چلنا اش کی زندگی کا خواب بنا دیا۔ ان کی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد نے بھی بہت تعاون کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ سب سے مشکل کام پیدل سفر کے لئے ویزا کے کاغذات تیار کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں