0

۔،۔لاطینی امریکی ملک ہونڈوراس کی زنانہ جیل میں ہنگامہ آرائی 41خواتین ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔لاطینی امریکی ملک ہونڈوراس کی زنانہ جیل میں ہنگامہ آرائی 41خواتین ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭لاطینی امریکی ملک ہونڈوراس کی زنانہ جیل میں 900 خواتین قید تھیں۔خواتین کی جیل میں قید ٭باریو گینگ اور ٭مارا سالواتروچا٭ کی کارندوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی شدت اختیار کر گئی اس دوران آگ لگائی گئی جبکہ جل کر ہلاک ہونے والی قیدیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لاطینی امریکا/تیگو سیگاپا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاطینی امریکی ملک ہونڈوراس کی زنانہ جیل میں 900 خواتین قید تھیں۔خواتین کی جیل میں قید ٭باریو گینگ اور ٭مارا سالواتروچا٭ کی کارندوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی شدت اختیار کر گئی اس دوران آگ لگائی گئی جبکہ جل کر ہلاک ہونے والی قیدیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ہنگامہ آرائی کے بعد سات زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ملکی کی جیلوں کے نظام کی سربراہ، جولیسا ولنو ئیوانے نے تجویز پیش کی کہ یہ فسادات جیلوں کے اندر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کی حالیہ کوششوں کی وجہ سے شروع ہوئے اور منگل کے تشدد کو ٭ہم منظم جرائم کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں ٭ کا رد عمل قرار دیا۔ ملک کی جیلوں کے اندر گروہوں کا وسیع کنٹرول ہے، جہاں قیدی اکثر اپنے اصول طے کرتے ہیں اور ممنوعہ اشیاء فروخت کرتے ہیں۔واضح رہے 2012 گینگز کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد آتشزدگی کے باعث 350 قیدی ہلاک ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں