0

۔،۔ چین کے ایک ریستوران میں گیس دھماکہ کے باعث 31 افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ چین کے ایک ریستوران میں گیس دھماکہ کے باعث 31 افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭باربی کیو ریستوران ننگزیا خود مختار علاقے کے دارالحکومت ین چوان کے مرکز میں کھانے پینے کی اشیاء اور تفریحی مقامات کے جھرمٹ کا حصّہ ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بیجنگ/چین۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مغربی چین کے شہر ینچوان میں گیس دھماکہ سے 31 افراد ہلاک افراد ہلاک ہو گئے،دھماکہ مقامی بدھ کی رات گیس کے اخراج کی بنا ہوا تھا۔صدر شی جن پنگ نے ریسیکیو اور دھماکے کی تحقیقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر ممکن پتہ چلایا جائے کہ دھماکہ کیوں ہوا۔اسی سلسلہ میں مالک سمیت نُو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔یہ دھماکہ چین میں تین روزہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی چھٹیوں کے موقع پر ہوا ہے ایک ایسے وقت میں جب بہت سے خاندان،دوست اور طلباء جشن مناتے ہیں مرنے والوں میں ہائی اسکول کے کئی افراد اور پنشنرز بھی شامل ہیں۔ ثرنہو ا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔صدر شی جن پنگ نے زخمیوں کے علاج اور حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششوں پر زور دیا ہے۔،مسٹر شی نے مزید کہا کہ ہمیں زخمیوں کو بچانے اور ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو یقین دہانی کروانی ہو گی کہ حادثہ کی وجہ کی جلد از جلد مکمل تحقیق ہونی چاہیئے قانون کے مطابق ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیئے۔ ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت کے مطابق فائر اینڈ ریسیکو سروسز نے 100 سے زائد اہلکار اور 20 گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کیں، ریسیکیو آپریشن جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق 04:00 بجے تک جاری رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں