0

۔،۔عید الاضحی سے قبل متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے 1500 سے زائد قیدیوں کی رہائی کا اعلان کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔عید الاضحی سے قبل متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے 1500 سے زائد قیدیوں کی رہائی کا اعلان کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد ال مکتوم نے امارات کی جیلوں سے مختلف قومیتوں کے 650 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم صادر کر دیا جبکہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید ال نیہان نے بھی عید الاضحی سے قبل 988 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/الامارات/دبئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عیسی الحمیدان نے کہا کہ دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد ال مکتوم کا یہ حکم قیدیوں کے اہل خانہ میں خوشیاں بانٹنے، انہیں ایک نئی زندگی شروع کرنے اور معاشرے میں اپنا نیا مقام بنانے اور ضم ہونے کا موقع فراہم کرنے کی خواہش کا مظہر ہے۔یو اے ای کی سرکاری خبر رساں بیجنسی ٭وام٭ کے مطابق صدر کا اعلان معافی رواداری کی اقدار پر مبنی متحدہ عرب امارات کے انسانی اقدامات کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، ام القوین کے حکمران شیخ سعود بن راشد المعلا نے بھی جمعرات کے روز ٭متعدد قیدیوں ٭ کی معافی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں رہا کر دیا۔ واضح رہے کہ (یو اے ای) میں شامل امارتوں میں ہر سال رمضان المبارک اور عید الاضحی سے قبل معمولی جرائم میں ملوث سینکڑوں قیدیوں کو معافی کے بعد رہا کیا جاتا ہے۔ فجیرہ کے حکمران شیخ حمد بن محمد الشرقی نے 108 قیدیوں کو رہا کیا۔راس الخیمہ میں امارات کے حکمران شیخ سعود بن صقر القاسمی کے حکم سے 356 قیدیوں کو عید الاضحی سے پہلے رہا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں