0

۔،۔ ادارہ منہاج انٹرنیسل کے زیر اہتمام اجتمائی عید الاضحی کھلے آسمان کے نیچے ادا کی گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ادارہ منہاج انٹرنیسل کے زیر اہتمام اجتمائی عید الاضحی کھلے آسمان کے نیچے ادا کی گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں کھلے آسمان کے نیچے (عید گاہ) میں منہاج انٹرنیشنل کے زیر اہتمام نماز ادا کی گئی،جس میں نہ صرف فرینکفرٹ بلکہ جرمنی کے دور دراز شہروں سے بھی عید گاہ میں نماز ادا کرنے لوگ تشریف لائے تھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں گذشتہ چند سالوں سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام صدر منہاج القرآن فرینکفرٹ اور پاکستان جرمن پریس کلب کے سینئر وائس پریذیڈنٹ کی کوششوں سے کھلے آسمان کے نیچے عید گاہ میں عیدین کی نماز پڑھائی جاتی ہیں، یورپ میں دن بدن آبادی بڑھتی جا رہی ہے جہاں پہلے ایک مسجد کافی ہوتی تھی اب دس مساجد بھی فرینکفرٹ جیسے شہر میں کم ہیں، منہاج انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اجتماعی نماز عید ادا کی جاتی ہے۔ نماز میں کثیر تعداد نے حصّہ لیا جبکہ خواتین اور بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا۔ عید جیسا سماں بن گیا تھا بچے اور بچیاں تتلیوں کی طرح رنگ برنگے ملبوسات پہنے ادھر سے ادھر اڑتے دکھائی دے رہے تھے۔ حافظ محمد عارف نے نماز پڑھوائی ۔ ریفریشمنٹ میں پیرل ریستوران ہارہائیم(شادی ہال) کا خصوصی تعاون شامل تھا جبکہ پنجاب گارڈن تندوری نے بھی خصوصی تعاون کیا۔ نماز عید الاضحی میں بے شمار لوگ جرمنی کے دوسروں شہروں سے تشریف لائے تھے۔ نمازیوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عید گاہ اور کھلے آسمان کے نیچے نماز پڑھنے سے پاکستان کی یاد تازہ ہو جاتی ہے،دوسرا عید کے موقع پر ایسے دوست و احباب سے بھی ملاقات ہو جاتی ہے جنہیں سال ہا سال نہیں مل پاتے۔ نماز کے بعد لاہوی چنے اور حلوہ سے مہمانوں کی تواضح کی گئی۔ خصوصی طور پر بالنگ سینٹر کی شیفن کورنیلا مارٹین کا شکریہ کہ انہوں نے نماز ادا کرنے کے لئے ہمیں جگہ دی اور پیرل ریسٹورنٹ (شادی ہال) کے عبد القدوس اور عاطف ڈار کے تعاون کا شکریہ کہ انہوں نے ریفریشمنٹ میں پورا تعاون کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں