0

-,- پاکستان جرمن سول فورم جرمنی (Soul Forum) کے زیر اہتمام نماز عید الضحٰی سال باو ٹیٹوز فورم میں ادا کی گئی-,-

0Shares

-,- پاکستان جرمن سول فورم جرمنی (Soul Forum) کے زیر اہتمام نماز عید الضحٰی سال باو ٹیٹوز فورم میں ادا کی گئی-,-
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستان جرمن سول فورم جرمنی (Soul Forum) کے زیر اہتمام نماز عید الضحٰی سال باو ٹیٹوز فورم میں ادا کی گئی، جس میں پاکستانیوں سمیت مختلف مملکوں کے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
فرینکفرٹ اور گرد و نواح میں آباد مسلمان بلخصوص پاکستانی کمیونٹی کے لئے عید کی خوشیاں ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنے کیلئے سینئر صحافی و سماجی شخصیت شبیر احمد کھوکھر کی طرف سے اجتماعی نماز عید کا سال باو ٹیٹوز فورم کے ہال میں اہتمام کیا گیا۔فرینکفرٹ اور گرد و نواح میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ نماز عید الضحٰی ادا کی، حاضرین نے شبیر احمد کھوکھر اور انکی ٹیم کی طرف سے بہترین انتظام، نئی نسل کی آسانی و سہولت کیلئے پہلی بار اردو زبان کے ساتھ جرمن زبان میں اہتمام اور باہمی ہم آہنگی کا موقع فراہم کرنے پر بہت سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہال میں آکر عید کی خوشیاں اور رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں۔شیخ ابراہیم حسن نے جرمن زبان میں سنت ابراہیمی اور عید الضحٰی کے حوالے سے تفصیلی خطاب کیا، انہوں نے عید الضحٰی کے فلسفے پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین سے عید کو سادگی سے منانے کی تلقین کی۔
شیخ حسن کا مزید کہنا تھا کہ دیار غیر میں آباد مختلف مملکوں کے مسلمانوں سمیت پاکستانیوں کو آپس میں مضبوط بھائی چارے اور اتحاد کی ضرورت ہے۔نماز عید اور خطبے کے بعد مسلم امہ خاص طور پر فلسطین، شام کشمیر اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ جس کے بعد فرزندان توحید نے سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کی راہ میں قربانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں