0

۔،۔آسٹریلیا میں بھارتی نثراد شخص نے اپنی گرل فرینڈ کو تاروں سے باندھ کر زندہ دفنا کرقتل کر دیا۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔آسٹریلیا میں بھارتی نثراد شخص نے اپنی گرل فرینڈ کو تاروں سے باندھ کر زندہ دفنا کرقتل کر دیا۔نذر حسین۔،۔

٭بھارت سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ جیسمین کورتھا جو نرسنگ کی طالبہ تھی کے سابق بوائے فرینڈ نے انہیں آسٹریلیا کے علاقے فلنڈرز رینجر میں تاروں سے باندھ کر زندہ دفنا دیا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آسٹریلیا/ایڈیلیڈ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی (این ڈی ٹی وی)کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ جیسمین کورتھا جو نرسنگ کی طالبہ تھی کے سابق بوائے فرینڈ نے انہیں آسٹریلیا کے علاقے ایڈلینڈر رینجر میں تاروں سے باندھ کر زندہ دفنا دیا تھا،آسٹریلین ٹی وی نائن نیوز کے مطابق بدھ کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے اس واقعے کو مقتولہ کے سابق بوائے فرینڈ اور قاتل تاریک جوت سنگھ کی جانب سے ٭بدلہ٭ لینا قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق تاریک جوت سنگھ نے مارچ 2021 میں مقتولہ کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا جبکہ تارک نے رواں برس فروری میں اپنی گرل فرینڈ کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ تاریک جوت سنگھ نے مقتولہ کو ایڈلیڈ سے اغوا کیا جہاں وہ کام کرتی تھی اغوا کرنے کے بعد تاریک جوت سنگھ نے جیسمین کو کار کی ڈگی میں ڈالا اور چار گھنٹوں کی مسافت طے کرنے کے بعد جیسمین کی آنکھوں پر پٹی باندھی اس کے جسم کو تاروں سے جکڑا اور زندہ دفنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں