0

۔،۔ زندہ دلان سٹٹگارٹ نے حج سے واپسی پر حاجی ابرار علی کا پرتپاک استقبال کیا۔ جاوید اقبال بھٹی۔،۔

0Shares

۔،۔ زندہ دلان سٹٹگارٹ نے حج سے واپسی پر حاجی ابرار علی کا پرتپاک استقبال کیا۔ جاوید اقبال بھٹی۔،۔

٭فریضہ حج کی ادائیگی سے واپسی پر زندہ دلان سٹٹگارٹ نے حج سے واپسی پر حاجی ابرار علی کا پرتپاک استقبال کیا جس میں خصوصی طور پر سیاسی،مذہبی اور سماجی افراد نے شرکت کی حاجی ابرار کو گلاب کے پھولوں کے ہار پہنائے گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ/مکہ/مدینہ/عرفات/منا۔ جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ کے ایئرپورٹ پر خوبصورت مناظر دیکھنے کو آئے جب ٭فریضہ حج کی ادائیگی سے واپسی پر زندہ دلان سٹٹگارٹ نے حج سے واپسی پر حاجی ابرار علی کا پرتپاک استقبال کیا جس میں خصوصی طور پر سیاسی،مذہبی اور سماجی افراد نے شرکت کی حاجی ابرار کو گلاب کے پھولوں کے ہار پہنائے گئے٭حاجی ابرار علی کا کہنا تھا کہ ہمارا سفر بہت اچھا تھا انہوں نے استقبال کرنے والوں کے لئے دُعا فرمائی کہ اللہ کریم تمام مسلمانوں کو حج کی سعادت عطاء فرمائے، ان کا کہنا تھا کہ اللہ کریم تمام حاجیوں کی حاضری کو قبول فرمائے اور ان کے سفر حج کو قبول فرمائے۔ ہر مسلمان اپنی زندگی میں ایک بار حج کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔علماء کا کہنا ہے کہ حاجیوں کا استقبال کرنا کیسا ہے۔حاجی جب حج کر کے آتا ہے تو بہت بڑی عبادت سرانجام دے کر آتا ہے،حدیث شریف میں آتا ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب حاجی فریضہ حج کی ادائیگی سے واپس آئے اور تمہاری حاجی سے ملاقات ہو تو اس کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے اسے سلام کرو،مصافہ کرو اور اس سے درخواست کرو کے وہ تمہارے لئے اللہ کریم سے مغفرت طلب کرے،دُعا کرے اس لئے کہ وہ بخشاء بخشایا وہاں سے لوٹتا ہے،اسی طرح صحیح حدیث شریف میں یہ بھی آتا ہے کہ جو آدمی اس حال میں حج کرے کہ اللہ کی نافرمانی نہ کرے،بے ہودہ باتیں نہ کرے، تو وہ حج سے ایسے لوٹتاہے جیسے ماں نے اسے ابھی جنا ہو جیسے وہ اپنے گناہوں سے پاک اور صاف لوٹتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں اگر کسی نے فریضہ حج ادا کیا ہو تو ان کے استقبال کیا جانا چاہیئے اور دعا کروانی چاہیئے یہ ہی حاجی کا اکرام ہے۔ استقبال کرنے والوں کو اپنی طرف سے بھی حاجیوں کے لئے دعا کرنی چاہیئے اور ان سے بھی دعا کی درخواست کرنی چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں