0

۔،۔ آل نبی اولاد علی عالمی مبلغ اسلام صاجزادہ پیر حسنات احمد بخاری کا دورہ امریکا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ آل نبی اولاد علی عالمی مبلغ اسلام صاجزادہ پیر حسنات احمد بخاری کا دورہ امریکا۔ نذر حسین۔،۔

٭ آل نبی اولاد علی عالمی مبلغ اسلام، نامور مذہبی سکالرصاجزادہ پیر حسنات احمد بخاری۔زیب سجادوہ آستانہ عالیہ آل رسول بلجیئم عنقریب محرم الحرام میں امریکا کے لئے روانہ ہو رہے ہیں جہاں پر آپ اپنے خطابات سے مسلمانوں کو اپنی گفتگو سے مزید ذہین بنا دینے کا شعور بخشیں گے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برسل بیلجیئم/امریکا۔٭ سچائی۔ حسن،محبت٭ تین باتوں کو سمجھنے اور پانے کے لئے آپ کو خانقاہوں میں جانا پڑے گا، پیروں اور بزرگوں کے چرنوں میں بیٹھنا پڑے گا۔ اردو زبان کا تعلق۔ درباروں سے بھی ہے،خانقاہوں سے بھی ہے، بازاروں سے بھی ہے اردہ زبان غالب کی چوکھٹ کی بھی زبان ہے اور شاعر مشرق علامہ اقبال کی بھی باندھی ہے۔ جو بازاروں میں ہو رہا ہے اس پر بھی ہماری نظر ہونی چاہیئے، خانقاہوں سے ہمیں روحانیت حاصل کرنی چاہیئے اس کے ساتھ ساتھ عالمی پس منظر پر بھی نظر ہونی چاہیئے ان تمام چیزوں کو اگر اکٹھا کر لیا جائے تو آل نبی اولاد علی عالمی مبلغ اسلام، نامور مذہبی سکالرصاجزادہ پیر حسنات احمد بخاری۔زیب سجادوہ آستانہ عالیہ آل رسول بلجیئم کی تصویر نظر آتی ہے۔ یہ بات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں کہ آپ جب خطاب کرتے ہیں تو ناں بولنے والا بھی بول اُٹھتا ہے۔آپ کی ہستی ذہانتوں کو جملوں میں تبدیل کرنے کا سلیقہ رکھتی ہے،آپ گفتگو میں بصیرتوں کو تقسیم کر دینے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، آپ ہمنوا بھی ہیں، فکر مُراد بھی ہیں، آپ تاب سخن بھی رکھتے ہیں اور ہمہ تن گوش بھی ہیں آپ میں شیوہ تسلیم بھی ہے،شوخ زبان بھی ہیں اور آپ کے خطاب میں عشق کی گرمی(شعلہ فعال) بھی ہے۔ پختہ خیالی آپ میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ یقیناََ امریکا والے آپ کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں