0

۔،۔ شامی احتجاجی اسرائیلی سفارت خانہ کے باہر تورات جلانے کے ارادے سے دستبردار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ شامی احتجاجی اسرائیلی سفارت خانہ کے باہر تورات جلانے کے ارادے سے دستبردار۔ نذر حسین۔،۔

٭اسٹاک ہولم میں 32 سالہ شخص نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرے میں آج بروز ہفتہ تورات کا نسخہ نذر آتش کرنے کا منصوبہ ترک کرنے کا اعلان کر دیا ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/شام/اسرائیل/سٹاک ہولم۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سویڈن کے دارالخلافہ سٹاک ہولم میں سویڈش غیر ملکی اتھارٹی دفتر نے جمعہ کو سٹاک ہولم میں اسرائیلی سفارت خانہ کے باہر تورات اور انجیل کے نسخے نذر آتش کرنے کے مظاہرہ کی اجازت دی تھی ٭ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کے دارالخلافہ سٹاک ہولم میں سویڈش غیر ملکی اتھارٹی دفتر نے جمعہ کو سٹاک ہولم میں اسرائیلی سفارت خانہ کے باہر تورات اور انجیل کے نسخے نذر آتش کرنے کے مظاہرہ کی اجازت دی تھی جبکہ اسرائیلی صدر اسحاق ہر تصوخ سمیت متعدد نمائندوں اور یہودی تنظیموں نے سویڈش پولیس کے اس فیصلے کی مذمت کی تھی٭شام سے تعلق رکھنے والے اس تارک وطن نے مظاہرہ نہ کرنے کی وجوعات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد در اصل (نارڈک) ملک میں قرآن پاک جیسی مقدس الہامی کتابوں کو جلانے والوں کی مذمت کرنا تھا(یہ ان لوگوں کے لئے جواب ہے جو قرآن کو جلانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں جبکہ میں یہ بھی دکھانا یا باور کرنا چاہتا ہوں کہ اظہار رائے کی آزادی کی کچھ حدیں بھی ہوتی ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اور اس کا تورات یا انجیل کے نسخے کو نذر آتش کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ واضح رہے سویڈش پولیس ایسے کسی بھی مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کر سکتی ہے جس سے نقص امن کا اندیشہ ہو،سلامتی خطرے میں پڑ جائے یا ایسی حرکتوں یا الفاظ کو تقویت ملے جو نسلی منافرت کو ہوا دیتے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں