0

۔،۔ چین میں کنڈر گارڈن کے متعدد بچوں کو زہر دینے والی استانی کو پھانسی دے دی گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ چین میں کنڈر گارڈن کے متعدد بچوں کو زہر دینے والی استانی کو پھانسی دے دی گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭چین کی سابق39 سالہ استانی وانگ یون کو وسطی چین میں چار سال قبل بچوں کی (برائی) میں سوڈیم نائٹریٹ کا زہر ڈالنے کے جرم میں پھانسی دے دی گئی،جس سے ایک بچہ ہلاک جبکہ 24 بچوں کو صحت کے مسائل سے دو چار ہونا پڑا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/وسطی چین/ہینان/جیاوزو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چین کی سابق39 سالہ استانی وانگ یون کو وسطی چین میں چار سال قبل بچوں کی (برائی) میں سوڈیم نائٹریٹ کا زہر ڈالنے کے جرم میں پھانسی دے دی گئی،جس سے ایک بچہ ہلاک جبکہ 24 بچوں کو صحت کے مسائل سے دو چار ہونا پڑا، رائٹرز کے مطابق وانگ نے فیصلہ کے خلاف ستمبر 2020 میں ہینان صوبے کے شہر جیاوزو کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں اپیل کی تھی، جبکہ عدالتی بیان میں کل اسی عدالت نے فیصلہ کی تصدیق کر دی اور ہانگ یون کو سزائے موت سنائی گئی اور فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے سابق39 سالہ استانی وانگ یون کو پھانسی دے دی گئی۔ واضح رہے کہ 39 سالہ استانی وانگ یون نے اپنے ایک ساتھی ٹیچر کے ساتھ جھگڑے کے بعد سوڈیم نائٹریٹ خریدا اور بچوں کے کھانے میں ملا کر بچوں کو کھلا دیا جس کی بنا پر زہر کھانے کے نتیجہ میں ایک بچے کے اعضاء فیل ہو گئے جس کی وجہ سے بچہ جانبر نہ ہو سکا۔جبکہ رپورٹ کے مطابق زہر کھانے کی وجہ سے 24 بچوں کو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اندازہ ہے کہ چین ہر سال ہزاروں افراد کو سزائے موت سناتا ہے جبکہ اس کے بارے میں کوئی ڈیٹا شائع نہیں کیا جاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں